ETV Bharat / state

مختار انصاری کی بیوی وبرادر نسبتی کی 2.35 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط - مختار انصاری

Mukhtar Ansari Wife ایس پی غازی پور اوم ویر سنگھ نے کہا کہ گینگ لیڈر مختار انصاری کی مفرور بیوی افشا انصاری سے مکمل تفتیش کی جا رہی ہے۔ تحقیقات میں کچھ کمپنیوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے۔

مختار انصاری
مختار انصاری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2024, 6:49 PM IST

غازی پور: اتر پردیش کے غازی پور ضلع کے رہنے والے زورآور لیڈر مختار انصاری کی مشکلات کم ہونے کے آثار نہیں دکھ رہے ہیں۔ پولیس نے 2.35 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ پولیس نے 2 کروڑ 35 لاکھ 13 ہزار 803 روپے ضبط کیے ہیں، یہ رقم مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری اور مختار کے برادر نسبتی انور شہزاد اور سرجیل عرف عاطف رضا کی مجرمانہ سرگرمیوں سے کمائی گئی ہے، جسے سیکشن 14(1) کے تحت اتر پردیش گینگسٹر اینٹی سوشل ایکٹیویٹیز پریوینشن ایکٹ-1986 کے تحت ضبط کرنے کی کارروائی کی گئی۔

غازی پور صدر کوتوالی میں بیوی افشا انصاری اور بہنوئی انور شہزاد اور سرجیل عرف عاطف رضا کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں جو مختار انصاری کے گینگ کا حصہ ہیں۔ ان پر مجرمانہ کارروائیوں اور سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ غازی پور پولیس جمعہ کو وارانسی پہنچ گئی۔

ایس پی غازی پور اوم ویر سنگھ نے کہا کہ گینگ لیڈر مختار انصاری کی مفرور بیوی افشا انصاری سے مکمل تفتیش کی جا رہی ہے۔ تحقیقات میں کچھ کمپنیوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے۔ ان کمپنیوں کے بینک کھاتوں میں کتنی رقم آئی اور گئی اس کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی جس کی وجہ سے یہ جرم کے ذریعے کمائی گئی رقم معلوم ہوتی ہے۔ اس لیے ضلع مجسٹریٹ غازی پور کے حکم کے مطابق اسے 14/1 گینگسٹر کے تحت ضبط کرنے کا حکم بینک کو دیا گیا ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.