ETV Bharat / state

پروفیسر مسعود انور، ویمنس کالج اے ایم یو کے پرنسپل مقرر - Prof Masood Anwar - PROF MASOOD ANWAR

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ عربی کے استاد اور ویمنس کالج، اے ایم یو کے سینئر استاد پروفیسر مسعود انور علوی کو ویمنس کالج کے پرنسپل کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 25, 2024, 3:29 PM IST

علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون کے اے ایم یو کا وائس چانسلر بننے کے بعد شعبہ عربی کے استاد اور ویمنس کالج کے سینئر استاد پروفیسر مسعود انور علوی کو ویمنس کالج کے پرنسپل کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ ان کی مدت کار ان کی سبکدوشی کی تاریخ 16 ستمبر 2026 تک یا آئندہ احکامات تک کے لئے ہوگی۔

پروفیسر علوی گزشتہ 35 برسوں سے تدریس و تحقیق میں مصروف ہیں۔ وہ ماضی میں فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین اور شعبہ عربی کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ انہوں نے پچاس سے زائد کتابوں کی تصنیف و تدوین یا ان کا ترجمہ کیا ہے اور تقریباً 150 تحقیقی مقالے قومی و بین الاقوامی شہرت کے حامل رسائل و جرائد میں شائع کیے ہیں۔ اس سے قبل وہ اے ایم یو میں ندیم ترین ہال کے اولین پرووسٹ، سلیمان ہال کی ادبی و ثقافتی سوسائٹی کے صدر اور چیف سپرنٹنڈنٹ امتحانات، فیکلٹی آف آرٹس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

پروفیسر علوی کو کئی ایوارڈز و اعزازات بشمول نوائے میر ایوارڈ 1997 اور امتیاز میر ایوارڈ 1993 (آل انڈیا میر اکادمی، لکھنؤ)، سات کتابوں پر اتر پردیش اردو اکیڈمی ایوارڈز اور ایک کتاب پر بہار اردو اکیڈمی ایوارڈ مل چکے ہیں۔ وہ اے ایم یو کورٹ اور ایگزیکیٹو کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.