ETV Bharat / state

وزیر اعظم نریندر مودی نے سندیش کھالی کے حوالے سے اپوزیشن اتحاد پر شدید تنقید کی - سندیش کھالی

PM Modi In Bengal وزیراعظم نریندر مودی نے سندیش کھالی واقعے اور بدعنوانی کو لے کر مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ساتھ ساتھ انڈیا اتحاد کی بھی جم کر تنقید کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سندیش کھالی کے حوالے سے اپوزیشن اتحاد پر شدید تنقید کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 2, 2024, 10:50 AM IST

کولکاتا: وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی لوک سبھا انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے سندیش کھالی میں خواتین کی حالت زار پر خاموشی اختیار کرنے پر اپوزیشن اتحاد(انڈیا گروپ) کی تنقید کی اورریاست کی ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) حکومت کو خواتین مخالف اور عوام مخالف قرار دیا۔ ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے ریاستی حکومت پر ایک مجرم کو بچانے کے لئے تمام تر کوششیں کرنے کا الزام لگایا، جس نے سندیش کھالی میں دہشت کا راج قائم کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ ٹی ایم سی نے اپنے پارٹی لیڈر (شیخ شاہجہان) کو بچانے کی تمام کوششیں کیں اور یہ بی جے پی لیڈر کی کوشش تھی جس کی وجہ سے 'مضبوط' ٹی ایم سی لیڈر کی گرفتاری عمل میں آئی۔ انہوں نے کہاکہ ملک دیکھ رہا ہے کہ ٹی ایم سی نے سندیش کھالی کی بہنوں کے ساتھ کیا کیا ہے۔ پورا ملک غصے میں ہے۔ سندیش کھالی میں جو کچھ ہوا اس سے راجہ رام موہن رائے (سماجی مصلح) کی روح کو تکلیف ہوئی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم مودی کی بل گیٹس سے ملاقات، مصنوعی ذہانت کی طاقت کو بروئے کار لانے پر تبادلہ خیال

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم مودی نے سندیش کھالی اور بدعنوانی کو لے کر ممتا بنرجی کی سخت تنقید کی غور طلب ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان دنوں مغربی بنگال کے دورے پر ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی لوک سبھا انتخابات کے مدنظر مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں متعدد جلسوں کو خطاب کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.