ETV Bharat / state

فلسطینی عوام کی استقامت نے اسرائیل کو شکست سے دوچار کر دیا: مولانا رضا حیدر زیدی - Palestinian People Defeated Israel

Palestinian People Defeated Israel: شیعہ عالم دین مولانا رضا حیدر زیدی نے کہا کہ فلسطینی عوام کی استقامت نے اسرائیل کو شکست سے دوچار کر دیا۔ وہ خطبۂ جمعہ میں نمازیوں سے خطاب کر رہے تھے۔

The persistence of the Palestinian people has defeated Israel: Maulana Raza Haider Zaidi

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 1:30 PM IST

لکھنؤ: ماہ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقعے پر آصفی مسجد لکھنؤ میں بڑی تعداد میں فرزندان توحید نے نماز جمعہ میں شرکت کی۔ نماز جمعہ کی امامت مولانا سید رضا حیدر زیدی نے کی اور مولانا کلب جواد نقوی نے بطور خاص شریک ہوکر بعد نماز جمعہ مومنین کو خطاب کیا۔ مولانا سید کلب جواد نقوی نے ماہ رمضان المبارک کی عظمت اور اس مہینہ کی برکتوں پر تقریر کی۔ خطبۂ جمعہ میں نمازیوں کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید رضا حیدر زیدی نے حضرت علیؓ کے اس خطبہ کا ذکر کیا جو آپ نے اس وقت ارشاد فرمایا تھا کہ جب عید غدیر جمعہ کے دن واقع ہوئی تھی۔ مولانا رضا حیدر نے اس خطبہ کے استناد کو بھی بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس خطبہ میں امام علیؓ نے غدیر کے بیس نام بیان کیے ہیں۔ اور اپنی ولایت کی عظمت کو بیان کیا ہے۔ اس کے بعد مولانا نے ماہ رمضان المبارک کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام ؐ نے فرمایا ہے کہ جو اس مہینہ میں قرآن مجید کی ایک آیت کی تلاوت کرے وہ پورے قرآن مجید کی تلاوت کے برابر ہے۔ جو ماہ رمضان کے علاوہ کسی دوسرے مہینہ میں کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

مولانا نے کہا کہ حضورﷺ نے فرمایا ہے کہ جو اس مہینہ میں مجھ پر اور میری آل پر کثرت سے صلوٰۃ پڑھے۔ روز محشر اس کی نیکیوں کا پلہ بھاری رہے گا۔ تیسرے اس مہینہ میں دعا کرنے کا خصوصی حکم دیا گیا ہے۔ حضرت علیؓ نے رسول اکرمﷺ سے سوال کیا کہ یا رسول اللہﷺ اس مہینہ میں سب سے اہم عمل کیا ہے؟ آپﷺ نے فرمایا کہ حرام سے پرہیز کرنا بہترین عمل ہے۔ اس کے بعد مولانا نے حضرت خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا کی فضلیت اور عظمت بیان کی۔ خطبہ کے آخر میں مولانا نے فلسطین میں ہورہے ظلم کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو انسانیت کا مجرم قرار دیا۔ مولانا نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔ ان پر زمین اور آسمان سے بم برسائے جارہے ہیں۔ خاص طور پر بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ رپوٹ کے مطابق تیس ہزار سے زیادہ موتیں ہوچکی ہیں اور ستّر ہزار سے زیادہ لوگ شدید زخمی ہیں۔

اسرائیل نے اس قدر بچوں اور عورتوں کا قتل کیا ہے کہ ان کو دفنانے کے لیے کفن کم پڑگئے ہیں۔ مولانا نے کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام کے پاس نہ کھانا ہے اور نہ دوائیاں۔ چونکہ اسرائیل شکست سے روبرو ہے اس لیے بھوک کو غزہ کے عوام کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ امدادی سامان ضرورت مندوں تک نہیں پہونچ پارہا ہے۔ حتیٰ کہ جو بچے اور بھوک سے نڈھال انسان کھانے کے لیے قطاروں میں کھڑے ہیں ان پر بھی بم برسائے جارہے ہیں۔ یہ درندگی کی انتہا ہے۔ ان تمام مظالم کے باوجود غزہ کے عوام نے دشمن کے سامنے خودسپردگی نہیں کی۔ بلکہ وہ مسلسل استقامت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ان کی یہ استقامت دشمن کی ناکامی کا سبب بن گئی ہے۔ نماز جمعہ کے بعد مولانا نے وطن عزیز ہندوستان میں امن و امان نیز ملک کی ترقی اور خوش حالی کے لیے بھی دعا کروائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.