ETV Bharat / state

گیا ایئرپورٹ سے ایئرلائنز کارگو سروس بحال کرنے کی اجازت مل گئی - Airlines Cargo Service from Gaya

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 11, 2024, 12:11 PM IST

Cargo Service Resume from Gaya: گیا ضلع ہوائی اڈہ سے جلد ہی کارگو سروس شروع ہوگی۔ اس سے صنعت کار اور کسانوں کو براہ راست فائدہ ہوگا۔ برسوں سے گیا ہوائی اڈہ سے کارگو کی سروس بحال کرنے کی مانگ کی جارہی تھی۔

Allowed to resume airlines cargo service from Gaya Airport
گیا ایئرپورٹ سے ایئرلائنز کارگو سروس بحال کرنے کی اجازت مل گئی (ETV Bharat Urdu)

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع ہوائی اڈے پر کارگو سروس جلد شروع ہو جائے گی۔ گیا ہوائی اڈے کو اس کی اجازت مل گئی ہے۔ انڈیگو ایئر لائنز سب سے پہلے گھریلو پروازوں میں یہ سروس فراہم کرے گی تاہم ابھی اس کی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ کب سے سروس شروع ہوگی۔ لیکن منظوری ملنے کے بعد سے اس کی تیاری تیز کر دی گئی ہے اور بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔ کارگو سروس چلانے کا منصوبہ 2017 سے ہے اور اس کی تجویز بھی 2017 میں منظور کی گئی تھی لیکن حتمی منظوری نہیں مل سکی تھی جو کہ اب مل چکی ہے۔ فی الحال اس وقت زرعی اور دیگر مصنوعات کی ڈھلائی کولکاتا کارگو ہوائی جہاز کے ذریعہ ہوتی ہے۔ لیکن اگر یہ کاروبار گیا ہوائی اڈے سے منسلک ہو جائے تو یہ کارگو کا مرکز بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Indigo Operates انڈیگو کارگو نے کولکاتا-ینگون کے درمیان اپنی پہلی پرواز شروع کی

گیا ہوائی اڈہ کے ڈائریکٹر بنگجیت ساہا نے کہا کہ ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا سے بھی کارگو سروس شروع کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔ انڈیگو ایئر لائنز یہ سروس شروع کرے گی۔ اس کے پیش نظر ایئرپورٹ پر پارکنگ کی سہولیات کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ کارگو سروس شروع کرنے سے ریاستی حکومت کی صنعتی پالیسیوں کو فروغ ملے گا۔ لیکن ابھی گھریلو کارگو سروس شروع ہونے جا رہی ہے۔ اگر بین الاقوامی کارگو سروس شروع ہوتی ہے تو یہاں سے زرعی اور دیگر مصنوعات کی بیرون ملک میں مارکیٹنگ کی جائے گی اور اس میں آسانی بھی ہوگی۔ کسان منڈی میں شامل ہوں گے، نامیاتی فصلوں کو فروغ ملے گا اور پھل پھول اور سبزیاں آسانی سے باہر بھیجی جا سکیں گی۔ بہار کے کسانوں کو بین الاقوامی سطح پر پہچان ملے گی۔

ساہا نے کہا کہ ایئر کارگو ٹرمینل کی تعمیر سے گیا اور آس پاس کی صنعتوں کو فروغ ملے گا۔ اگر گیا سے سامان کی سپلائی ہوگی تو مقامی صنعتوں کو فائدہ ہوگا۔ ایئر کارگو کے آغاز سے مانپور کے ہینڈ لوم کھادی کے کپڑے اور مدھو بنی کی پینٹنگ کو بیرون ملک بھیجا جا سکتا ہے۔ بہار میں سال بھر پیدا ہونے والی سبزیوں میں کدو، کریلا، بھنڈی، بینگن کے علاوہ موسمی دھنیا، مولی، گاجر، ٹماٹر، کھیرا، ساگ، ہرا چنا، مکئی، مٹر، آلو، پیاز اور پپیتا شامل ہیں۔ جنہیں آسانی کے ساتھ دوسری ریاستوں اور دوسرے ملک میں بھیجا جا سکتا ہے۔ اس سے کسانوں کو اچھی قیمت ملے گی۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو گیا بہار میں ائیرلائنز کارگو کا مرکز بن سکتا ہے۔ جس کا براہ راست فائدہ مقامی لوگوں کو ہی ہوگا۔

واضح ہو کہ گیا ہوائی اڈے پر کارگو کی سروس بحال کرنے کا مطالبہ برسوں سے ہو رہا ہے۔ گیا پارلیمانی حلقہ میں ہوئے انتخاب سے قبل تشہیری مہم کے دوران این ڈی اے سے ہم پارٹی کے امیدوار و سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی نے اس کو اپنے انتخابی ایجنڈے میں بھی شامل کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اگر جیت درج کرتے ہیں تو گیا ایئرپورٹ پر کارگو کی سروس بحال کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس مانگ کا ذکر انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے جلسۂ عام میں بھی ان کے سامنے کیا تھا۔

انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ مرکزی حکومت میں اگر وہ آتے ہیں تو گیا سے کارگو کی سروس بحال کی جائے۔ حالانکہ ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کارگو سروس گیا سے ہونے کے لیے پہلے سے طے ہے اور یہاں انڈیگو نے کارگو سروس شروع کرنے کی پہل کی ہے۔ جس کی منظوری ہوچکی ہے۔ عنقریب اس کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔ دراصل گیا 55 لاکھ کی آبادی والا ضلع ہے۔ اس سے متصل کے مگدھ کمشنری کے پانچ اور جھارکھنڈ کا چترا، پلامو اور کوڈر وغیرہ میں بھی ایئرپورٹ نہیں ہے۔ اس کے شروع ہونے سے ان سب علاقوں کو فائدہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.