ETV Bharat / state

پاکستانی سیما حیدر قانون کے شکنجے میں پھنس گئیں، کیس الجھتا جا رہا ہے - Pakistani Seema Haider

پاکستانی سیما حیدر گریٹر نوئیڈا علاقے کی بھابھی کے نام سے کافی مشہور ہو چکی ہیں۔ گریٹر نوئیڈا کی اس سیما حیدر کو اس کے پاکستانی شوہر غلام حیدر نے گریٹر نوئیڈا سے لے کر غازی آباد کورٹ تک کئی جگہوں پر الجھا رکھا ہے۔ اب غلام حیدر نے سیما حیدر کے خلاف ہریانہ کے پانی پت کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ اس معاملے میں گریٹر نوئیڈا پولیس کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

پاکستانی سیما حیدر قانون کے شکنجے میں پھنس گئی، کیس الجھتا جا رہا ہے
پاکستانی سیما حیدر قانون کے شکنجے میں پھنس گئی، کیس الجھتا جا رہا ہے (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 5, 2024, 6:30 PM IST

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش گریٹر نوئیڈا علاقے کے ربوپورہ قصبے میں رہنے والی پاکستانی سیما حیدر قانونی مشکل میں پھنس گئی ہے۔ یہ وہی سیما حیدر ہے جو پاکستان سے گریٹر نوئیڈا آئی تھی۔ سیما حیدر نے گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ میں سچن سے ہندو رسم رواج سے شادی کی ہے۔ لیکن سیما حیدر کے پاکستانی شوہر نے سیما حیدر کو مختلف عدالتوں میں گھسیٹ لیا ہے۔

وکیل مومن ملک (etv bharat)

آپ کو بتاتے چلیں کہ سیما حیدر گریٹر نوئیڈا علاقے کی بھابھی کے نام سے کافی مشہور ہو چکی ہیں۔ گریٹر نوئیڈا کی اس سیما حیدر کو اس کے پاکستانی شوہر غلام حیدر نے گریٹر نوئیڈا سے لے کر غازی آباد کورٹ تک کئی جگہوں پر الجھا رکھا ہے۔ اب غلام حیدر نے سیما حیدر کے خلاف ہریانہ کے پانی پت کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ اس معاملے میں گریٹر نوئیڈا پولیس کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
دراصل گریٹر نوئیڈا میں رہنے والی سیما کے پاکستانی شوہر غلام حیدر کے سامنے آنے کے بعد سیما حیدر کی مشکلات میں اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ غلام حیدر کے وکیل مومن ملک نے پانی پت ڈسٹرکٹ کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ اس میں گریٹر نوئیڈا علاقے کے ربوپورہ کے تھانہ انچارج سیما حیدر کے ساتھ یوٹیوب، فیس بک، گوگل، انسٹاگرام کو بھی فریق بنایا ہے۔ عدالت نے سب کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ انہیں 2 جولائی کو پیش ہونا ہوگا۔

وکیل مومن ملک نے بتایا کہ سیما حیدر نے غلام حیدر سے طلاق لیے بغیر دوسری شادی کی ہے۔ غلام کے مطالبے پر اس نے غازی آباد کی فیملی کورٹ میں شادی کو چیلنج کیا تھا۔ جس میں غلام حیدر کے کاغذات کی بنیاد پر سیما حیدر کو ضمانت دی گئی۔ جس میں دفعہ20 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سیما نے وکیل کے ذریعے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی۔ اس نے اس معاملے میں ڈسٹرکٹ کورٹ میں فوجداری مقدمہ دائر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:سیما کے شوہر غلام حیدر آئیں گے بھارت، نوئیڈا عدالت نے تمام ثبوتوں کے ساتھ بلایا - Seema Sachin Case

جس میں سوشل میڈیا پر ان کی شبیہ کو داغدار کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی غیر ملکی بھارتی حکومت کی اجازت کے بغیر کوئی فلم یا ریل نہیں بنا سکتا۔ اس عرصے کے دوران سیما حیدر نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ریلز بنائی ہیں۔ وہ براہ راست ان سے اور ملک کے لوگوں سے بھی بات کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس معاملے میں سول جج ہمانی گل کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے ان کی درخواست منظور کر لی ہے۔ اس معاملے میں گریٹر نوئیڈا کے علاقے ربوپورہ کے تھانہ انچارج، سیما یوٹیوب، فیس بک، گوگل، انسٹاگرام کو نوٹس جاری کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.