ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں سڑک حادثہ میں ایک ہلاک، ایک زخمی

Fatal Accident in Doda ضلع ڈوڈہ کے ممٹ میں ہوئے سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

ڈوڈہ میں سڑک حادثہ میں ایک ہلاک ،ایک زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 5:27 PM IST

ڈوڈہ میں سڑک حادثہ میں ایک ہلاک ،ایک زخمی

ڈوڈہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے ممٹ میں ہوئے سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہوگیا۔زخمی شخص کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے مرمٹ میں یہ واقعہ پیر کی صبح اس وقت پیش آیا جب ڈوڈہ سے گوہا مرمٹ جا رہی ایک گاڑی بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے پلٹ گئی۔کار جب دگہ مارمٹ پہنچی تو سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی باشندوں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی۔

زخمیوں کو نردیکی ہسپتال میں داخل کرایا جہاں ایک شخص کی حالت نازک بتائی گئی ۔زخمی شخص کو جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سے ایک کی شناخت روشن لال کے طور پر ہوئی ہے جو جے کے پولیس کانسٹیبل پولیس چوکی گوہا میں تعینات تھا۔ حکام حادثے کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کپوارہ میں ایک عمارت کو آگ لگانے کے الزام میں دو افراد گرفتار:پولیس

پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔پولیس نے بتایاکہ زخمی کی شناخت تنویر سلاریا کے طور پر ہوئی ہے۔ ایک لیکچرر کو بہتر علاج کے لیے ڈوڈہ سے جی ایم سی جموں لے جایا گیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.