ETV Bharat / state

بنگلورو کی این جی اوز نے بے گھر آبادی کی مدد کے لیے پہل شروع کی - Aid Homeless Population

بے گھر و بے سہارا لوگ کسی بھی شہر کی کل آبادی کا 1% حصہ ہوتے ہیں، جن میں بیشتر افراد مزدور ہیں۔ اور یہاں بنگلور بھر میں بے گھر لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آلدہ مرہ فاؤنڈیشن، ایچ بی ایس ہسپتال، ٹنل اور پروجیکٹ سمائل جیسے متعدد این جی اوز کے ایک باہمی تعاون سے ایک پروگرام چلایا جارہا ہے۔

بنگلورو کی این جی اوز نے بے گھر آبادی کی مدد کے لیے پہل شروع کی
بنگلورو کی این جی اوز نے بے گھر آبادی کی مدد کے لیے پہل شروع کی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 21, 2024, 2:59 PM IST

بنگلورو:ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں واقع سماجی تنظیمیں ہم خیال لوگوں کو مدعو کر رہے ہیں، تاکہ ایک پلیٹ فارم تیار کیا جائے اور بے گھر لوگوں کی ضروریات کو اجتماعی طور پر حل کئے۔اس حوالے سے آلدہ مرہ و پراجیکٹ سمائل این جی اوز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے بتایا کہ بے گھر لوگوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے اور ان حالات میں سماجی تنظیمیں اجتماعی طور پر مختلف خدمات انجام دے رہی ہیں، جیسے بے گھر لوگوں کو رسکیو کرنا اور انہیں پناہ گاہوں میں بھیجنا،

بنگلورو کی این جی اوز نے بے گھر آبادی کی مدد کے لیے پہل شروع کی (etv bharat)

انہیں ان کے خاندانوں سے جوڑنا، بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشن، مندر، مساجد وغیرہ میں گزر بسر کر رہے بے گھر افراد کے لیے ہیلتھ کیمپ منعقد کر ان کی صحت اور ذہنی صحت کی ضروریات کا خیال رکھنا شامل ہے۔اس پر زور شور سے کام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انسانیت ہر ایک میں پروان چڑھے، رواداری، محبت اور اعتماد میں اضافہ کریں: وزیر اعلیٰ سدارامیا

بے گھر لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ان سماجی تنظیموں کی جانب سے بتاریخ نے 22 جون 2024 کو بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز میں ایک پورے دن کی کانفرنس کا شیڈول تیار کیا گیا ہے جس میں بے گھر لوگوں سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کئے جائینگے اور ریزولیوشنز پاس کئے جائینگے. اس پروگرام میں کئی اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.