مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کی روڈکی روڑ پر واقع مدھوبن ریسٹورنٹ میں تنظیم کے قومی صدر کی موجودگی میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں تنظیم کے سبھی کارکنان اور عہدے داران نے حصہ لیا۔تنظیم کے قومی صدر نے کہا کہ یہ تنظیم کسانوں مزدوروں کی تنظیم ہے۔ کسانوں مزدوروں کی لڑائی اس تنظیم کے ذریعے لڑی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسانوں سے جو وعدے کیے تھے۔ وہ وادی پورے نہیں کیے گئے۔ ان وعدوں کو لے کر حکومت کو پھر سے حرکت میں لانے کی کوشش کی جائے گی۔ سبھی اس تنظیم میں متحد ہو کر کسان مزدوروں کے حق کی لڑائی لڑیں گے۔
اسی کے ساتھ تنظیم کے یوتھ قومی صدر چودھری گلبہار کا کہنا تھا کہ بدعنوان محکموں اور کرپٹ اہلکاروں کی فہرست تیار ہے۔ بدعنوانی کے خلاف جلد آواز اٹھائی جائے گی۔ جن محکموں کے ذریعہ کسانوں اور مزدوروں کا استحصال ہو رہا ہے۔ ان کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔ اگر ضرورت پڑی تو ہم اُن کے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کسان سینا اراجنیتک کا ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم
ان کا مزید کہنا کہ کسانوں کی اور بھی بہت سی تنظیمیں ہیں لیکن ہم ان تنظیموں سے ایک قدم آگے بڑھ کر کسان و مزدوروں اور مظلوموں کی آواز کو بلند کرنے کا کام کریں گے۔