ETV Bharat / state

دنتے واڑہ میں نکسلی حملہ، آئی ای ڈی دھماکے میں دو فوجی زخمی - Naxalite incident in chattisgarh

دنتے واڑہ کے نکسل متاثرہ علاقے کیرندول میں ایک بار پھر فوجی اہلکاروں پر نکسلیوں نے حملہ کیا۔ آئی ای ڈی دھماکے میں دو فوجی زخمی ہوگئے۔

دنتے واڑہ میں نکسلی واقعہ، آئی ای ڈی دھماکے میں 2 فوجی زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 23, 2024, 2:16 PM IST

دنتے واڑہ: لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے بستر میں نکسلی حملے کر کے دہشت پھیلانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ دنتے واڑہ میں آئی ای ڈی دھماکے میں دو فوجی زخمی ہوگئے۔ دھماکہ کیرندول تھانے کے علاقے میں پیش آیا جہاں فوجی نکسل مخالف آپریشن پر تلاشی لے رہے تھے۔ اس دوران آئی ای ڈی پھٹنے سے دو فوجی زخمی ہوئے۔ دنتے واڑہ کے ایس پی نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ بستر لوک سبھا سیٹ پر 19 اپریل کو انتخابات ہونے والے ہیں۔ انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ الیکشن کی سکیورٹی کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:دنتے واڑہ میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں 3 ماؤنواز ہلاک

انتخابات میں نکسلی دہشت گردی کے پیش نظر سکیورٹی فورسز علاقے میں سخت تلاشی لے رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں فوجی کرندول میں بھی سرچ آپریشن کر رہے تھے۔ پھر آئی ای ڈی پھٹ گیا اور دو فوجی اس کی زد میں آ گئے۔ واضح رہے کہ اسی علاقے میں کچھ دن قبل بھی نکسلیوں اور پولیس کے درمیں تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں انکاونٹر کے بعد سرچ آپریشن چلایا گیا تھا۔ انکاونٹر میں تین نکسلی مارے گئے تھے۔ واضح رہے کہ چھتیس گڑھ کے کئی علاقے شدید نکسل متاثرہ زمرے میں آتے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات قریب ہیں۔ ایسے میں نکسل متاثرہ علاقوں میں پُرتشدد واقعات اور حملوں میں مزید اضافہ درج کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.