ETV Bharat / state

مظفر نگر پولیس اورجانوروں کے اسمگلروں کے درمیان انکاؤنٹر، تین زخمی سمیت 12 گرفتار - مظفر نگر پولیس جانوروں کے اسمگلروں

Police Arrest 12 Cattle Smugglers مظفر نگر ضلع پولیس اورمویشی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے اراکین کے درمیان انکاونٹرمیں تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے تین زخمیوں کے ساتھ ساتھ 12 دیگر افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جانورنوں کے ذیج کرکے گوشت فروخت کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری ممکن ہے۔

مظفر نگر پولیس اورجانوروں کے اسمگلروں کے درمیان انکاؤنٹر، تین زخمی سمیت 12 گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 23, 2024, 7:39 PM IST

مظفر نگر پولیس اورجانوروں کے اسمگلروں کے درمیان انکاؤنٹر، تین زخمی سمیت 12 گرفتار

مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے مظفرنگر ضلع میں پولیس نے اور جانوروں کے اسمگلروں کے درمیان انکاونٹر سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔مظفرنگر پولیس کا کہنا ہے کہ مخبر سے اطلاع ملی کہ نگر کوتوالی علاقے کے مملانہ گاؤں کے جنگل میں کچھ لوگ گائے ذبح کرنے کی واردات کو انجام دے رہے ہیں۔جب پولیس نے ایس پی سٹی ستیانارائن پرجاپت کی قیادت میں جنگل میں چھاپہ ماری مہم چلائی تو بدمعاشوں نے خود کو گھیرے میں دیکھ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔

انہوں نے کہاکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں تین جانوروں کے دھندے میں ملوث افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے 9 دیگر گائے ذبح کرنے والوں کو موقع سے گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضے سے تین زندہ جانور، تین غیر قانونی پستول، کارتوس اور گائے ذبح کرنے کا سازو سامان برآمد کیا۔ پولیس نے زخمی بدمعاشوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا۔

وہیں ایس ایس پی مظفر نگر ابھیشیک سنگھ نے پریس کانفرنس کے ذریعہ اس اس انکاؤنٹر کے بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ مظفر نگر تھانہ کوتوالی نگر علاقے میں پیش آیا۔ جب پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک گروہ منظم طریقے سے گائے کو ذبح کرنے کے بعد اسکو سپلائی کے کام کو انجام دینے والے ہیں۔ایس پی سٹی کی قیادت کی ٹیم نے فوری طور پر اس پر کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچی تو پولیس ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔ جوابی کارروائی کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:بارہمولہ میں منشیات کے گروہ کا پردہ فاش، تین گرفتار

ان کا کہنا ہے کی جوابی کارروائی میں تین گوکش گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔ اس میں ہم نے کل 12 مجرموں کو گرفتار کیا ہے اور اس میں پانچ وہ لوگ ہیں جو گائے ذبیحہ کی وارداتیں کرتے تھے، اس میں پانچ وہ لوگ ہیں جو ان کو گائے سپلائی کرتے تھے اور اس میں کچھ لوگوں کی ڈیری بھی پکڑی گئی ہے جس کی نشاندہی کی گئی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.