ETV Bharat / state

سپریم کورٹ کے فیصلے پر بی جے پی رہنماوں کا ردعمل - Nameplates Issue in UP - NAMEPLATES ISSUE IN UP

کانوڑ یاترا نیم پلیٹ کو لے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عام لوگوں اور سیاسی رہنماوں کی جانب سے ردعمل کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر بی جے پی رہنماوں کا ردعمل
سپریم کورٹ کے فیصلے پر بی جے پی رہنماوں کا ردعمل (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 11:58 AM IST

سپریم کورٹ کے فیصلے پر بی جے پی رہنماوں کا ردعمل (etv bharat)

مظفرنگر: بی جے پی کے سینیئر لیڈرز جہاں سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر عمل کرنے کی بات تو ضرور کر رہے ہیں لیکن دبے الفاظ میں وہ ایک خاص طبقے پر الزام بھی لگا رہے ہیں۔ پردیش حکومت میں وزیر مملکت کپل دیو اگروال نے مظفر نگر کے شو چوک پر کاوڑ کنٹرول روم کے افتتاح کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے حکم کا ہم استقبال کرتے ہیں۔ میری گزارش یہ ہے کہ اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ موضوع نہ تو ہندو مسلم کے بارے میں ہے اور نہ ہی سیاسی، یہ موضوع بنیادی طور پر کانوڑ کے بارے میں ہے، یعنی کروڑوں کانواڑیوں کے بارے میں ہے جو ہریدوار سے گنگا کا پانی لے کر مظفر نگر کے راستے اپنی منزل کی طرف جاتے ہیں۔ ان سب کو کھانا کیسے ملنا چاہیے، وہ ویجیٹیرین ہو یا نان ویجیٹیرین، یہ ان کی آزادی ہے اور اس میں کوئی دخل نہیں دے سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: کانوڑ یاترا سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

اس معاملے میں بی جے پی کے علاقائی صدر ستیندرا سسودیا نے کہا کہ ہم بھارتیہ جنتا پارٹی کے ثقافتی کارکن ہیں۔ سپریم کورٹ ہمارے لیے قابل احترام ہے۔ ہم اس کے احکامات پر عمل کریں گے لیکن یہ بات طے ہے کہ حکومت نے عام لوگوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا تھا تاکہ کسی کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.