ETV Bharat / state

ممبئی: حج کمیٹی آف انڈیا کے دفتر آنے والے عازمین کے رشتہ دار فٹ پاتھ پر بیٹھنے پر مجبور - Hajj pilgrims 2024 - HAJJ PILGRIMS 2024

ممبئی کی حج کمیٹی آف انڈیا کی عمارت اب عازمین حج اور اُن کے اہل خانہ کے لیے تنگ ہوتی نظر آرہی ہے۔ کیونکہ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے کوئی انتظام نہ ہونے کے وجہ سے حج پر جانے والے عازمین اور اُن سے ملنے آئے لوگوں کو شدید دھوپ میں پریشان دیکھا جا سکتا ہے۔

HAJJ PILGRIMS 2024
ممبئی: حج کمیٹی آف انڈیا کے دفتر آنے والے عازمین کے رشتہ دار فٹ پاتھ پر بیٹھنے پر مجبور (Photo: Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 8:16 PM IST

Updated : May 28, 2024, 8:32 PM IST

ممبئی: حج کمیٹی آف انڈیا کی یہ عمارت اب عازمین حج اور اُن کے رشتے داروں کے لیے تنگ ہوتی نظر آرہی ہے۔ کیونکہ حج کمیٹی آف انڈیا کے صدر دفتر کے باہر حج پر جانے والے عازمین اور اُن کے رشتے داروں کا یہاں تپتی دھوپ میں ہجوم نظر آرہا ہے۔ حالانکہ حج کمیٹی کا احاطہ بھی کافی وسیع ہے۔ لیکن عازمین حج اور اُن کے رشتے داروں کی یہ حالت دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے انتظامیہ کا دل کتنا چھوٹا ہے۔

ممبئی: حج کمیٹی آف انڈیا کے دفتر آنے والے عازمین کے رشتہ دار فٹ پاتھ پر بیٹھنے پر مجبور (Video: Etv Bharat)

یہی سبب ہے کہ شدید گرمی میں کھلے آسمان کے نیچے یہ لوگ مذہبی فریضہ ادا کرنے کے لیے کھڑے ہیں اور فٹ پاتھ پر اپنا مسکن بنائے بیٹھے ہیں۔ ان میں سے بیشتر افراد مہاراشٹر کے دوسرے اضلاع سے ہیں۔ عبد السلام انصاری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پربھنی سے یہاں آئے۔ کیونکہ اُنہیں پنے اہل خانہ کو حج پر روانہ کرنا تھا۔ لیکن یہاں آنے کے بعد حج کمیٹی کے دفتر کے باہر رشتے داروں کے لیے قفل لگا دیے گئے ہیں، ایسا پہلی بار ہوا ہے۔

غور طلب ہے کہ حج کا فریضہ ادا کرنے کے لئے ممبئی امبارکیشن پوائنٹ سے مہاراشٹر کے کئی اضلاع کے عازمین سفر حج پر جا رہے ہیں لیکن معقول انتظام نہ ہونے کے سبب اُن کے رشتے داروں کو یہاں فٹ پاتھ پر ہی وقت گزارنا پڑ رہا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے نامہ نگار نے اس بارے میں حج کمیٹی آف انڈیا کے ترجمان اور سی ای او سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن کسی نے کوئی جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 28, 2024, 8:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.