ETV Bharat / state

گجرات کے وزیر اعلیٰ سے مفتی سلمان اظہری کی جلد رہائی کا مطالبہ

Imran Khedawala React: کانگریس کے رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا نے سابق رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ اور سابق ایم ایل اے جاوید پیرزادہ کے ساتھ گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندر پیٹل سے ملاقات کی اور مفتی سلمان اظہری کی جلد سے جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔

مفتی سلمان اظہری کی جلد سے جلد رہائی کا مطالبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 2, 2024, 1:39 PM IST

احمدآباد: مفتی سلمان اظہری کی رہائی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔ مسلم سیاسی رہنماؤں اور تنظیموں کی جانب سے مفتی سلمان اظہر کی رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں جمار پور سے رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا نے سابق رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ(دریاپور) اور سابق ایم ایل اے جاوید پیرزادہ (وانکنر) کے ساتھ گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندر پیٹل سے ملاقات کی اور مفتی سلمان اظہری کی جلد سے جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔

گاندھی نگر میں سیاسی رہنماوں نے گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل سے ملاقات کے دوران ریاست میں باہمی اعتماد، امن اور خیر سگالی کے ماحول کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مثبت پیشکش کی۔ عالم دین مفتی سلمان ازہری صاحب کو جلد سے جلد رہا کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل سے ملاقات کر کے کہا کہ مفتی سلمان اظہری نے اپنی تقریر کے بارے میں واضح طور پر کہتے نظر آ رہے ہیں کہ میں نے اپنی تقریر میں کسی مذہب ذات یا ہندوستان کا ذکر نہیں کیا۔ میرا حوالہ فلسطین اور غزہ کے واقعے کی طرف تھا اور یہ میرے لیکچر کے ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے۔ وضاحت کے باوجود ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: لکھنؤ کی ٹیلے والی مسجد معاملے میں مسلم فریق کے خلاف فیصلہ

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے رضا اکیڈمی، ممبئی کے عہدیداروں اور مفتی اظہری کے بڑے بھائی مفتی جبیر مصباحی کے ساتھ مل کر ریاست کے ڈی جی پی جناب وکاس سہائے صاحب کو 8-2-2024 کو ایک تحریری عرضی پیش کی۔ مفتی صاحب کے لیکچر کی ویڈیو سمیت شواہد کے ساتھ تصدیق کے بعد ہی منصفانہ انداز میں مزید کارروائی کی درخواست کی گئی۔ مفتی سلمان ازہری کو "PASA" منسوخ کر کے فوری طور پر جیل سے رہا کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.