ETV Bharat / state

ادھیر کی شکست،عیسیٰ خان چودھری کی جیت اقلیتی طبقے کے ووٹوں کی منتقلی کا نتیجہ؟ - Lok Sabha Election Results 2024

مرشدآباد میں ادھیررنجن کی شکست اور مالدہ جنوب میں عیسیٰ خان چودھری کی جیت اقلیتی طبقے کے ووٹوں کی منتقلی قرار دیا جا رہا ہے۔ کانگریس اور ترنمول کانگریس دونوں مسلمانوں کے ووٹ کی منتقلی کو لے کر فکر مند ہیں۔

ادھیر کی شکست،عیسیٰ خان چودھری کی جیت اقلیتی طبقے کے ووٹوں کی منتقلی کا نتیجہ؟
ادھیر کی شکست،عیسیٰ خان چودھری کی جیت اقلیتی طبقے کے ووٹوں کی منتقلی کا نتیجہ؟ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 7, 2024, 4:14 PM IST

مالدہ: مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی سبز لہر میں اپوزیشن جماعتوں کی کشتی غرق ہوگئی ہے۔ بی جے پی کو 10 سیٹں ملیں ۔ایک کانگریس ایک سیٹ جیتنے میں کامیاب رہی جبکہ سی پی ایم کا کھاتہ نہیں کھولا۔

لوک سبھا انتخابات میں ادھیررنجن چودھری پر یوسف پٹھان کی سب سے بڑا اپ سیٹ رہا ہے۔کانگریس مالدہ جنوب پارلیمانی حلقہ سے مغربی بنگال میں ایک سیٹ جیتنے میں کامیاب رہی ۔عیسیٰ خان چودھری کانگریس کے لئےہیرو بن کر ابھرے ہیں ۔

مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے ناتئج کے بعد سیاسی تجزیہ کاروں نے ادھیر رنجن چودھری کی شکست اور عیسیٰ خان چودھری کی جیت کی وجہ مسلمانوں کے ووٹوں کی منتقلی قرار دیا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بہرامپور میں مسلمانوں کا ووٹ ادھیررنجن چودھری کے ہاتھوں سے نکل کر یوسف پٹھان کی جھولی میں چلا گیا۔مالدہ میں اس کے برعکس ہوا ۔اقلیتی طبقے کا ووٹ ترنمول کانگریس کے ہاتھوں سے پھسل کر کانگریس کے چلا گیا۔

تجزیہ کاروں کے اس خلاصے کے بعد مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور کانگریس دونوں پریشان ہیں کیونکہ مسلمانوں کا ووٹ تقسیم ہونے لگا ہے۔دونوں سیاسی جماعتیں مسلمانوں کو اپنا ووٹ بینک کے طور پر دیکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیاست کی پچ پر بھی یوسف پٹھان نے بازی ماری، بنگال کی سیاست میں نئی تاریخ رقم کر دی

تجزیہ کاروں نے بہت پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ مغربی بنگال میں مسلمان جس کو ووٹ دیں گےاس کی حکومت بنے گی۔بائیں محاذ کے 34 سالہ حکومت سے لے کر ترنمول کانگریس کے دور حکومت تک یہ سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.