اندور: ریاست مدھیہ پردیش کی صنعتی شہر اندور میں تنظیم میواتی پنچان شکشہ وکاس سمیتی نے مختلف امتحانات میں نمایاں کارنامہ انجام دینے طلبا و طالبات کی ضوصلہ افزائی کے مقصد سے کانفرنس کا انعقاد کیا ۔اس پروگرام میں کئی اضلاع سے ذمہ دار شریک ہوئے۔
میواتی سماج نے دسویں بارہویں اور اعلی امتحان میں نمایاں کارنامہ انجام دینے والی طلبا کو سرٹیفیکیٹ اور ٹرافی سے نوازا۔ یک روزہ کانفرنس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران شریک ہوئے اور برادری کےبچوں کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
میواتی شکشہ پنچایت کے سرپرست حاجی شمس الدین چشتی نے بچوں کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے کی نسبت اب طلبا میں تعلیم کو لے کر بیداری پیدا ہو گئی ہے۔
ڈاکٹر ریشم محبوب خان نے بتایا کہ میں نے کبھی بھی شیڈول بنا کر پڑھائی نہیں کی بلکہ مسلسل کڑی محنت کی جس کا نتیجہ ہے کہ میں آج کامیاب ہو گئی۔ میں طلبا سے کہنا چاہوں گی کہ بس آپ ایک بار عہد کر لیں اور اس کے مطابق پڑھائی کرتی جائیں۔ انشاءاللہ کامیابی ضرور ملے گی۔
دسویں کلاس کی الویرہ خان نے بتایا کہ میں نے صرف پڑھائی پر توجہ مرکز کی۔ باقی تمام طرح کی سوشل میڈیا اور دیگر جو میرے وقت کو ضائع کر سکتے تھے۔ اس کو ترک کیا۔ تب کہیں جا کر میرا 88۔88 فیصد سی بی ایس سی بورڈ میں حاصل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اندور میں لڑکیوں کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا -
میواتی برادری کے صدر محمد اصغر کا انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سالوں کی بنسبت اس بار تین گنا طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں میواتی برادری کے صوبائی رکن عبدل حفیظ بنارسی نے بتایا کہ میواتی سماج کا پیشہ کاشتکاری رہا ہے لیکن بدلتے دور کے ساتھ تعلیمی میدان میں اب نئے مقام حاصل کر رہے ہیں۔