ETV Bharat / state

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے اپنی اہلیہ ساجدہ کے ساتھ تاج محل کا نظارہ کیا

مالدیپ کے صدر محمد معیزو بھارت کے پانچ دورہ پر ہیں۔ انہوں نے آج تاج محل پہنچ کر اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر کھنچوائی۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 8, 2024, 1:41 PM IST

آگرہ: مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو اپنی اہلیہ ساجدہ محمد کے ساتھ آگرہ پہنچے۔ ریاستی کابینہ کے وزیر یوگیندر اپادھیائے نے آگرہ ایئر فورس اسٹیشن پر ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد صدر معیزو ایئرپورٹ سے کار کے ذریعے شلپگرام پہنچے۔ یہاں ان کا استقبال ہندوستانی روایات اور لوک گیتوں سے کیا گیا۔ اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ صدر معیزو نے اپنی اہلیہ کے ساتھ تاج محل کا دورہ کیا اور وہ تاج کے سحر انگیز حسن سے کافی متاثر ہوئے۔

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے اپنی اہلیہ ساجدہ کے ساتھ تاج محل کا نظارہ کیا (ETV Bharat)

محمد معیزو نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے سپرنٹنڈنگ آرکیالوجسٹ ڈاکٹر راجکمار پٹیل اور راجیو سنگھ ٹھاکر سے تاج محل کی تاریخ کے بارے میں دریافت کیا اور تاج محل کی خوبصورتی میں کھوگئے۔ انہوں نے کہاکہ تاج محل کی خوبصورتی کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔ مالدیپ صدر ڈاکٹر محمد معیزو اور ان کی اہلیہ ساجدہ محمد کو کابینی وزیر یوگیندر اپادھیائے نے علامتی تاج محل پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مالدیپ کے عوام کی خواہشات کو ہمیشہ ترجیح دی گئی: پی ایم مودی - Muizzu ceremonial welcome

تاج محل دیکھنے کے لیے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو اور خاتون اول ساجدہ محمد صبح تقریباً 8.30 بجے خصوصی طیارے کے ذریعے آگرہ کے کھیریا ہوائی اڈے پر پہنچے۔ صدر ڈاکٹر محمد معیزو اپنی اہلیہ ساجدہ محمد کے ساتھ تاج محل کا دورہ کرتے ہوئے بہت خوش نظر آئے۔ انہوں نے تاج محل سے متعلق متعدد سوالات کئے جس کا انہیں تفصیلی جواب دیا گیا۔ صدر اور ان کی اہلیہ اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں یہ بتایا گیا کہ تاج محل کی اونچائی قطب مینار سے زیادہ ہے۔ تاج محل کے دورے کے دوران سورج کی ترچھی کرنیں تاج محل پر پڑرہی تھیں جس کی وجہ سے تاج محل میں موجود قیمتی پتھر چمک رہے تھے۔ یہ دلکش نظارہ دیکھ کر محمد معیزو کافی متاثر ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے آیات قرآنی کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.