ETV Bharat / state

مغربی بنگال کے تین حلقوں میں اب تک 66.43فیصد پولنگ - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Lok Sabha Election 2024 Ist Phase پہلے مرحلے میں مغربی بنگال کی تین لوک سبھا سیٹوں پرپولنگ ہورہی ہے دوپہر 3 بجے تک66.43فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔مختلف علاقوں سے ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان تصادم کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں

مغربی بنگال کے تین حلقوں میں اب تک 66.43فیصد پولنگ

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 19, 2024, 6:49 PM IST

کولکاتا:سلی گوڑی میں پولیس نے دوب گرام-فوُلباری میں بی جے پی ممبر اسمبلی شیکھا چٹوپادھیائے کو گرفتار کرنے کی کوشش کو بی جے پی کارکنوں نے ناکام بنا دیا ہے۔ اسمبلی سیٹ جلپائی گوڑی لوک سبھا سیٹ کا ایک حصہ ہے۔ چٹوپادھیائے نے پولیس پر الزام لگایا کہ وہ انہیں اپنے حلقہ انتخاب میں بوتھ پر جانے سے روکنے کی کوشش کر رہی تھی۔ چٹوپادھیائے نے کہاکہ مجھے گرفتار کرنے کی ان میںہمت نہیں ہے ۔میں اپنے اسمبلی حلقہ کے علاقے میں کیوں نہیں جا سکتاہے۔

دوپہر تک ان تینوں حلقو ں میں 50فیصد پولنگ ہوچکی تھی ۔الیکشن کمیشن نے بتایاکہ دوپہر 1 بجے تک، کوچ بہار میں ووٹر ٹرن آؤٹ 50.69فیصد تھا، جب کہ جلپائی گوڑی میں 50.65فیصد، اور علی پور دوار میں51.86فیصد تھا۔

کوچ بہار کے سیتل کوچی میں مبینہ طور پر ترنمول کے حامیوں نے ووٹر پر حملہ کیا۔الیکشن کمیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مغربی بنگال کے تین لوک سبھا حلقوں کے 56.26لاکھ ووٹروں میں سے 15 فیصد نے جمعہ کی صبح 9 بجے تک اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔صبح 9 بجے تک، کوچ بہار میں ووٹر ٹرن آؤٹ 15.26فیصد ہے جب کہ علی پور دوار اور جلپائی گوڑی میں بالترتیب15.91فیصد اور14.13فیصد پولنگ ہوئی تھی۔

شمالی بنگال کے وزیر اور دن ہاٹا کے ممبر اسمبلی اُدین گوہا نے دین ہاٹا سب ڈویژنل اسپتال میں ترنمول کے زخمی کارکنوں کی عیادت کیکوچ بہار کے چندماڑی میں بی جے پی اور ترنمول کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ سیتل کوچی میں بی جے پی نے الزام لگایا کہ اس کے کارکنوں پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔

سیتائی کے راجکھارا میں بی جے پی لیڈروں نے بوتھ کے قریب کیمپ آفس میں حریف کارکنوں کو دھمکیاں دینے کا الزام لگایا۔ ترنمول کانگریس کے امیدوار جگدیش چندر بسونیا راج کھڑا کیمپ پہنچ گئے۔شمالی بنگال کے کوچ بہار، علی پور دوار اور جلپائی گوڑی 2009 تک بائیں بازو کاگڑھ تھا مگراب یہ ترنمول کانگریس اور پھر بی جے پی کے گڑھ میںتبدیل ہو چکا ہے۔

پانچ سال پہلے بی جے پی نے شمالی بنگال میں کوچ بہار سے مالدہ تک آٹھ میں سے سات سیٹیں جیت کر اس علاقے کو زعفران کے گڑھ میں بدل دیا۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پندرہ دنوں سے زائد عرصے سے خطے میںمقیم ہیں ۔متعدد عوامی میٹنگیں اور روڈ شوز کیے ہیں۔ نریندر مودی نے بی جے پی کے نامزد امیدواروں کے حق میں ریلیوں سے خطاب کیا ہے۔

جمعرات کو وزیر اعلیٰ بالوگھاٹ اور رائے گنج میں تھیں جہاں دوسرے مرحلے میں پولنگ ہوئی۔اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ممتا بنرجی شمالی بنگال میں واپسی کیلئے کوشش کررہی ہیں ۔2021 کے اسمبلی انتخابات میں، اگرچہ ترنمول کانگریس نے کھوئے ہوئے کچھ علاقوں کو دوبارہ حاصل کر لیا ہے، لیکن بی جے پی شمالی بنگال چند اضلاع میں بی جے پی اب بھی مضبوط ہے۔

بی جے پی کو امید ہے کہ وہ اس علاقے میں ایک بار پھر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔وزیراعظم مودی اور امیت شاہ یہاں ریلیوں سے خطاب کرچکے ہیںبی جے پی کے ریاستی صدر سوکانت مجمدرا نے کہا کہ اگر ہمیں ترنمول سے ایک سیٹ بھی زیادہ مل جاتی ہے تو ریاستی حکومت 2026 تک نہیں چلے گی۔

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات 2024: سہ پہر تین بجے تک پہلے مرحلے میں 39.73 سے 68.35 فیصد ووٹنگ - Lok Sabha polls 2024 phase 1

بنگال میں انتخابات کے دورانتشدد کی طویل تاریخ رہی ہے۔سیتل کوچی میں کوچ بہار لوک سبھا کا ایک حصہ ہے جہاں 2021 کے اسمبلی انتخابات کے دوران پولیس کی فائرنگ سے چار افراد مارے گئے تھے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.