ETV Bharat / state

تبدیلی مذہب کے الزام میں عمر قید کی سزا

Conversion law ریاست اترپردیش کے بلند شہر کے رہنے والے ایک شخص کو تبدیلی مذہب کے الزام میں مقامی عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا اور چار لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

Religion conversion
Religion conversion
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 7, 2024, 10:51 AM IST

Updated : Mar 7, 2024, 1:40 PM IST

بلندشہر: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ/خصوصی عدالت ایس سی-ایس ٹی کورٹ کے جج وجے پال نے لڑکی کا مذہب تبدیل کرنے اور اس سے شادی کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی۔ اس شخص پر 4.56 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی دہلی کی رہنے والی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ/سپیشل جسٹس ایس سی-ایس ٹی کورٹ کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر وپل سنگھ راگھو نے کہا کہ 15 مارچ 2022 کو مذہبی تبدیلی کا شکار ہونے والی لڑکی نے گلاوتھی کوتوالی میں رپورٹ درج کرائی تھی۔ وہ دہلی کی رہنے والی تھی۔ وہ درج فہرست ذات سے تعلق رکھتی ہے۔

Conversion law

اترپردیش کے ہاپوڑ کے وکاس کالونی کے رہنے والے انیس احمد نامی ایک شخص پر اپنا مذہب مخفی رکھ کر شادی کرنے اور جبرا تبدیلی مذہب کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر گلاوتھی پولیس نے اس شخص کے خلاف مختلف دفعات اور مذہب کی تبدیلی کی دفعہ 3/5 اور ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

گلاوتھی پولیس اسٹیشن نے اس شخص کے خلاف الزامات 27 اپریل 2022 کو عدالت میں بھیجے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، جسے عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔ آپریشن کنویکشن کے تحت شناخت ہونے کے بعد قانونی چارہ جوئی کا عمل تیز کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر وپل راگھو نے کہا کہ بدھ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ/خصوصی عدالت ایس سی-ایس ٹی کورٹ کے جج وجے پال نے ملزم شخص کو عدالت میں پیش کیے گئے ثبوت، گواہوں کے بیانات اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد مجرم قرار دیا گیا اور عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ اور ساتھ ہی 4.56 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ اس میں سے متاثرہ لڑکی کو 3.50 لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

Last Updated : Mar 7, 2024, 1:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.