ETV Bharat / state

مفتی سلمان اظہری کے خلاف پی اے ایس اے ہٹانے کا مطالبہ

Mufti Salman Azhari لبیک یوتھ فورس (اینٹی ٹیررسٹ کرپشن آرگنائزیشن) کی جانب سے احمد آباد کے ڈسٹرکٹ کلکٹر کو ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے مقبول ترین مذہبی رہنما مفتی سلمان اظہری کے خلاف پی اے ایس اے کے تحت جاری کارروائی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مفتی سلمان اظہری کے خلاف پی اے ایس اے ہٹانے کا مطالبہ
مفتی سلمان اظہری کے خلاف پی اے ایس اے ہٹانے کا مطالبہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 2, 2024, 8:05 PM IST

مفتی سلمان اظہری کے خلاف پی اے ایس اے ہٹانے کا مطالبہ

احمدآباد:ریاست گجرات کے احمدآباد میں واقع لبیک یوتھ فورس کے قومی سکریٹری انصاری رفیق نوری نے کہا کہ مفتی سلمان اظہری پر عائد پی اے ایس اے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ان کی جلد سے جلد رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ان کے خلاف جو کارروائی کی جا رہی ہے۔اس کی کبھی بھی وضاحت نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ مفتی سلمان اظہری کے حامیوں میں زبردست غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ملک کی تمام ریاستوں میں مفتی سلمان اظہری کی حمایت میں آواز بلند ہونے لگی ہیں۔انہیں جس طرح سے گرفتار کیا گیا ہےاس کے خلاف آواز اٹھ رہی ہے۔

وہیں سماجی کارکن آمیر پٹھان نے کہاکہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے مذہبی رہنما سلمان اظہری پر اس طرح کی کاروائی کی گئی ہے ۔ہم اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے جو شاعر کہا تھا اس کا غلط مطلب نکالا گیا۔ اس طرح کے شاعری مشاعروں میں اور مجمع میں بولے جاتے رہے ہیں ۔لیکن پولیس نے سلمان اظہری پر کاروائی کی اور ان پر پاسا تک کا دفعات لگا دی۔اس کی کڑی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گجرات کے وزیر اعلیٰ سے مفتی سلمان اظہری کی جلد رہائی کا مطالبہ

انہوںنے مزید کہاکہ احمدآباد کے کلیکٹر آفس میں ہم آئے ہیں۔ہم نے یہاں پر میمورنڈم دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد مفتی سلمان اظہری کو رہا کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.