ETV Bharat / state

وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ: لاشوں کی شناخت کیلئے 415 نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے - Wayanad victims DNA test

کیرالہ کے ضلع وائناڈ میں حالیہ لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ اس لینڈ سلائڈنگ میں مرنے والوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران بے شمار انسانی جسم کے اعضاء برآمد ہورہے ہیں۔ ڈی این اے ٹیسٹنگ کے ذریعے لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی
وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 14, 2024, 12:10 PM IST

وائناڈ (کیرالہ): 30 جولائی کو وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی مچ گئی جس میں لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور سینکڑوں لوگوں نے اپنی جان گنوادی ہے۔ اس بھیانک سالاب سے جان و مال دونوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ متاثرہ علاقوں سے 415 نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے ہیں جس میں 401 لاشوں کی ڈی این اے کے ذریعہ شناخت کی جا چکی ہے۔ فوج، اسپیشل آپریشنز گروپ، فائر اینڈ ریسکیو سروسز اور محکمہ جنگلات نے کئی رضاکاروں کے ساتھ مل کر اس سرچ آپریشن کو انجام دیا ہے۔

ریونیو منسٹر کے راجن نے کہا کہ چار سو سے زائد نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ جسم کے 52 اعضاء کو مزید جانچ کی ضرورت ہوگی کیونکہ وہ گل چکے ہیں۔ راجن کے مطابق اب تک 115 لوگوں کے خون کے نمونے جمع کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے تین مقامی باشندوں کے رشتہ داروں کے خون کے نمونے اب دستیاب ہیں۔

راجن نے پریس کانفرنس میں کہا، ہیریسن ملیالم لیبر یونینز برائے عارضی بحالی سے کہا گیا ہے کہ وہ ان 53 مکانات کی رپورٹ فراہم کریں جس میں لوگوں کو عارضی طور پر بسایا جا سکتا ہے۔ اس رپورٹ کو مانگے جانے کا مقصد میپاڈی، موپیناڈ، ویتھیری، کلپٹہ، متل اور امبالیوال مقامات کو پھر سے پوری طرح بسانا ہے۔

بدھ کو تمام جماعتوں کی سربراہی میں کرائے کے مکانات کا معائنہ کیا جائے گا۔ وزیر نے مزید کہا کہ پنچایت ممبران، ریونیو حکام اور سماجی کارکنوں پر مشتمل ایک پانچ رکنی کمیٹی حکومتی حدود میں دستیاب مکانات کی نشاندہی کرے گی اور ان کی رپورٹ دے گی۔

دریں اثنا، کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے یہ بھی بتایا کہ آفت زدگان کے لیے کیمپوں میں چلائی گئی خصوصی مہم کے تحت اب تک 1368 سرٹیفکیٹ فراہم کیے جا چکے ہیں۔

وائناڈ کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے، کیرالہ کے وزیر جنگلات اے کے۔ سسیندرن نے کہا، 'نیلمبور کے علاقے سے جسم کے مزید تین حصے برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 12 کیمپوں میں کل 1505 افراد مقیم ہیں اور 415 نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ اسپتال لائے گئے جسم کے اعضاء کا معائنہ کیا جائے گا۔ منگل کو بھی نیلمبور-ویاناڈ علاقوں میں تلاشی مہم جاری رہی۔ تلاشی مہم میں این ڈی آر ایف، فائر فورس، سول ڈیفنس، پولیس اور محکمہ جنگلات کے دستے اور رضاکار شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.