ETV Bharat / state

پولیس کے سامنے کاوڑیوں کا ہنگامہ، کار میں جم کر توڑ پھوڑ کی، ڈرائیور زخمی - Kanwar Yatra 2024 - KANWAR YATRA 2024

مظفر نگر ضلعے کے دہلی دہرادون قومی شاہرہ پرایک کاوڑیے کو کار سے معمولی ٹکر لگ گئی جس کی وجہ سے کاوڑیوں نے اس کار ڈرائیور اور اس میں بیٹھے لوگوں کے ساتھ مارپیٹ کی۔ کار کو بھی کافی نقصان پہنچایا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سارا معاملہ پولیس کی موجودگی میں ہوا مگر ان کاوڑیوں کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ پولیس مداخلت نہیں کر پائی۔

پولیس کے سامنے کاوڑیوں کا ہنگامہ
پولیس کے سامنے کاوڑیوں کا ہنگامہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 22, 2024, 1:42 PM IST

پولیس کے سامنے کاوڑیوں کا ہنگامہ (Etv Bharat)

نگر (اتر پردیش): اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں اتوار کی دیر رات کاوڑیوں کا ہنگامہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب دہلی دہرادون قومی شہرا 58 پر کاوڑیوں کے ذریعے ایک کار سوار کی جم کر پٹائی کی اور کار کو توڑ پھوڑ کرکے زبردست نقصان پہنچایا۔

جانکاری کے مطابق مشتعل کاوڑیوں کا الزام تھا کہ کار سوار نے ایک کاوڑی کو ٹکر مار دی تھی جس کے بعد کاوڑیوں نے قومی شہرہ 58 پر جم کر ہنگامہ کرتے ہوئے پولیس کے سامنے کار سوار کی شدید پٹائی کی وہ لوگ یہیں نہیں رکے بلکہ ایک معمولی سی غلطی کی وجہ سے کار میں توڑ توڑ کی اور جام لگانے کی کوشش کی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور بمشکل کاوڑیوں کو سمجھا بجھا کر ان کے قافلے کو آگے بڑھایا۔

دراصل پورا واقعہ مظفر نگر ضلع کے چھپار تھانے علاقے کے دہلی دہرادون قومی شاہرہ 58 کا ہے جہاں پر ہریدوار سے گنگا جل لے کر اپنے گھر کو جا رہے کچھ کاوڑیوں نے ایک کار سوار کی جم کر پٹائی کرتے ہوئے کار میں توڑ پھوڑ کر جام لگانے کی کوشش کی جس کے بعد اطلاع ملتے ہی سی ای او صدر راجو کمار ساہو پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور ہنگامہ کر رہے کاوڑیوں کو سمجھا بجھا کر امن و امان قائم کرایا۔

بتایا جا رہا ہے کہ کاوڑیوں کا الزام تھا کہ کار سوار نے ان کے ایک ساتھی کو ٹکر مار دی تھی جس کے بعد ان کاوڑیوں نے نیشنل ہائی وے پر جم کر تانڈو مچایا، ویڈیو میں آپ صاف طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح سے یہ کانوڑ ایک کار سوار کی پٹائی کر رہے ہیں اور کس طرح کار میں توڑ پھوڑ کر رہے ہیں اس دوران موقع پر دو پولیس اہلکار بھی موجود تھے لیکن کاوڑیوں کی بھیڑ کے سامنے وہ بالکل بے بس دکھائی دیے۔

پورے معاملے کی مزید معلومات دیتے ہوئے سی ای او صدر راجو کمار ساہو نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ کاوڑیوں کے ذریعے لکشمی فوڈ پلازہ کے پاس ایک کار کو روک کر اس میں سوار لوگوں کے ساتھ مار پیٹ کی جا رہی ہے اس اطلاع پر فورا ہی تھانے کی پولیس وہاں پر پہنچی تو کاوڑیے یہاں موجود تھے ان سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ یہاں سے قریب ڈیڑھ کلومیٹر پہلے انہیں کے گروپ میں سے ایک کاوڑ یہ نے یہ بات ہم کو بتائی کہ کسی چار پہیہ گاڑی کاوڑ کو سائیڈ مار کر چلی گئی جس پر کاوڑیوں نے گاڑی کا اوورٹیک کیا اور اس کو لکشمی ڈھابے کے پاس روک کر ان کے ساتھ مارپیٹ کی اور اس دوران کاوڑیے یہ بھی نہیں بتا پائے کہ کس کی کاوڑ کو سائیڈ لگی تھی اور کس کاوڑ کو نقصان ہوا؟

راجو کمار ساہو نے بتایا کہ تقریباً آدھے گھنٹے تک ہنگامہ کرنے کے بعد سبھی کاوڑیے آگے اپنے مقام کے لیے چلے گئے۔ ہم لوگ یہاں پہنچے ہیں اور یہاں ڈھابے پر سی سی ٹی وی کیمرہ بھی لگا ہے اور ہم لوگ پورے واقعے کا ڈی بی آر فوٹیج نکال رہے ہیں اس سے پورے واقعے کو دیکھ معلوم ہوگا کہ حقیقت میں ہوا کیا تھا۔

ساہو کمار نے مذید بتایا کہ آگے کی چھان بین کریں گے یہاں پر دو پولیس اہلکار پہنچے تھے جنہوں نے پورا واقعہ بتایا ابھی اس بارے میں پتہ نہیں چل پایا ہے کہ کیونکہ ابھی ہم اس مقام پر پہنچے ہیں اور پتہ کر رہے ہیں کہ سب کچھ ابھی کلیئر ہو جائے گا اس میں کوئی کاوڑ یا زخمی نہیں ہوا ہے سبھی کاوڑیے محفوظ ہیں۔

دوسری جانب وہیں ہائی وے پر جس لکشمی فوڈ ہوٹل کے پاس کا یہ واقعہ ہے اس کے مالک پردیپ نے بتایا کہ یہاں کچھ بھولے چائے پی رہے تھے تو ان کو پتہ لگا کہ کسی بھولے کی کاوڑ میں کسی کے کار نے ٹکر مار دی ہے اتنا سنتے ہی انہوں نے گاڑی والے کو روک کر اس کے ساتھ مار پیٹ کرنے شروع کر دی اور گاڑی میں توڑ پھوڑ کر گاڑی میں بیٹھے شخص کو زخمی کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.