گلبرگہ :ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں کنڑا تنظیم کے اراکین نے کارپویشن کے ملازمین کے خلاف کانچ کی گولیاں کھیل کر منفرد انداز میں احتجاج کیا۔ان کا کہنا تھاکہ کارپوریشن کے ملازمین اپنے اپنے دفتروں میں وقت گزارنے کے سوائے کوئی کام نہیں کرتے ہیں۔
تنظیم کے صدر سچن نے کہاکہ گلبرگہ کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی طریقے سے فٹ پاتھوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے لیکن میونسپل کارپوریشن کو اس کی کوئی خبر نہیں ہے۔کارپوریشن کے ملازمین غئرقانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے اپنے دفتروں میں بیٹھے بیٹھے وقت گزارتے ہیں۔
اس موقع کنڑا تنظیم صدر سچن نے کہا ۔گلبرگہ کے مختلف جگہوں ں پر ٹرافیک جامع ہور رہا ہے ۔ خاص کر گلبرگہ مارکیٹ اور اسٹیشن روڈ ، بس اسٹینڈ روڈ اور بھی دیگر علاقوں میں ٹرافیک جامع ہورئی ہے ۔ اس لئے یہاں راستوں دکان لگانے والے افراد کو دوسری دوکانیں لگانیں لگانے کے لئے سہو لت فراہم کرنے کے لیے کئی مرتبہ اس پر توجہ دلانے کے باوجود بھی کارپوریشن افسران ،ٹرافیک پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ میں مختلف تنظیموکا احتجاج
انہوں نے مزید کہاکہ سرکاری افسروں کو انکی ذمہ داری کا احساس دیلا نے کے لئے آج کارپوریشن آفیس کے سامنے گولیاں کھیلتے ہوئے احتجاج کر نا پڑا ہے ۔