ETV Bharat / state

نیم پلیٹ کو لے کر جینت چودری نے دیا بڑا بیان - Jayant Chaudhary - JAYANT CHAUDHARY

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے رکن پارلیمنٹ جینت چودھری نے اتر پردیش حکومت کے ریاست میں کانوڑ روٹ پر کھانے کے اسٹالوں کے سامنے مالک کے نام کی تختی لگانے کو لازمی قرار دینے کے فیصلہ پر تنقید کی۔

نیم پلیٹ کو لے کر جینت چودری نے دیا بڑا بیان
نیم پلیٹ کو لے کر جینت چودری نے دیا بڑا بیان (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 21, 2024, 10:35 PM IST

مظفر نگر: کانوڑ یاترا کے دوران راستے پر دکانوں کے باہر دکان کے مالک کے نام کی تختی لگانے کے اتر پردیش حکومت کے فیصلے پر نہ صرف اپوزیشن کی جانب سے مخالفت کی جارہی ہے بلکہ این ڈی اے حلیف پارٹیوں نے بھی یوگی حکومت کے فیصلہ پر اعتراض جتایا ہے۔ راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر اور مرکزی وزیر جینت چودھری نے یو پی حکومت کے فیصلے پر سوال سخت اعتراض کیا اور حکومت سے فیصلہ کو واپس لینے کا طالبہ کیا۔

نیم پلیٹ کو لے کر جینت چودری نے دیا بڑا بیان (ETV Bharat)

اترپردیش کے مظفر نگر دورے پر پہنچے جینت چودھری نے کہا کہ ’ہماری پارٹی کے ریاستی صدر نے پہلے ہی اس مسئلہ پر بیان دیا ہے، میرا بھی یہی موقف ہے۔ ہر کوئی یاتریوں کی خدمت کرتا ہے۔ کانوڑ لے جانے والے شخص یا خادم کی کوئی شناخت نہیں ہوتی۔ اس معاملے کو مذہب سے نہیں جوڑا جانا چاہیے’۔ انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت کی جانب سے یہ فرمان جلد بازی میں جاری کیا گیا اور مجھے لگتا ہے فیصلہ سوچ سمجھ کر نہیں لیا گیا۔

آر ایل ڈی سربراہ نے کہا کہ ’میرا ماننا ہے کہ اگر کسی ہوٹل میں سبزی خور کھانا تیار ہو رہا ہے تو صرف وہی تیار کیا جانا چاہیے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کھانا کون پکا رہا ہے‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.