ETV Bharat / state

عشرت خاتون کا بنایا ہوا ترنگا پرچم اسمبلی اور راج بھون پر لہرائے گا - Independence Day 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 13, 2024, 7:42 PM IST

لکھنو کے لولائی گاؤں کے پنچایت گھر کی عشرت خاتون اور ان کی ٹیم کو 55 ہزار ترنگا جھنڈا بنانے کا آڈر ملا ہے۔ عشرت بتاتی ہیں کہ مجھے بے حد مسرت اور خوشی ہے کہ ہمارے بنائے ہوئے ترنگا پرچم یوپی اسمبلی، راج بھون باپو بھون لوک بھون جیسی سرکاری عمارتوں پرلہرائیں جائیں گے۔

عشرت خاتون کا بنایا ہوا ترنگا پرچم اسمبلی اور راج بھون پر لہرائے گا
عشرت خاتون کا بنایا ہوا ترنگا پرچم اسمبلی اور راج بھون پر لہرائے گا (etv bharat)

لکھنو : یوم آزادی کی مناسبت سے ملک بھر میں ہر گھر ترنگا کا اعلان وزیراعظم نرند مودی اور وزیراعلی ہوگی نے کیا ہے۔ اسی سلسلے میں ریاست بھر میں ترنگا بنانے کا کام زوروں پر ہے لکھنو کے لولائی گاؤں کے پنچایت گھر میں عشرت خاتون ترنگا بنانے کا کام کر رہی ہیں۔ ایک ترنگا جھنڈا بنانے پر انہیں دو روپے مل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کی مناسبت سے ہم لوگ نہ صرف اپنی آمدنی کے لیے ترنگا جھنڈا بنا رہے ہیں بلکہ ملک سے محبت اور اس کے احترام کے لئے کام کو کر رہے ہیں۔ 2018 میں ہمارے شوہر کا انتقال ہو گیا تھا ۔دو لڑکیاں ایک لڑکا 14 برس کا ہے۔ گھر میں کمانے والا کوئی نہیں ہے۔ آنکھ کمزور ہو گئی ہے ترنگا جھنڈا اور بنا کر کے گھر کا خرچ چلا رہی ہوں۔ حکومت نے ہم لوگوں کو یہ کام دیا ہے۔ مجھے بے حد خوشی ہے ۔کورونا وبا میں ہم نے ماسک بنایا تھا اس سے گھر چلانے میں مدد ملی تھی۔

پنچائت گھر میں ترنگا بنا رہی وبھا نے بتایا کہ 55 ہزار ترنگا جھنڈا بنانے کا آرڈر ملا ہے۔ یہ کام ہم لوگ ہر برس کرتے ہیں۔ اس میں سبھی طبقے کی خواتین شامل ہیں ۔مسلم، او بی سی ایس سی، ایس ٹی کی خواتین جو انتہائی غریب ہیں وہ کام کر کے اپنا گزر بسر کرتی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ غریب خواتین نہ صرف اپنی آمدنی کے لیے کام کرتی ہیں بلکہ حب الوطنی کے جذبے سے بھی یہ کام کر رہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گیا میں مسلم کاریگر برسوں سے بنا رہے ہیں قومی پرچم

انہوں نے کہاکہ 25 ہزار جھنڈے ہم لوگ بنا چکے ہیں۔15 اگست تک 50 ہزار ترنگا بنانے کا ہدف ضاصل کرلیں گے۔ پہلے کھادی کے کپڑے پر جھنڈے بنائے جاتے تھے لیکن اب پلاسٹر چائنیز کپڑے پر ترنگا جھنڈے کی پرنٹ آتی ہے۔ اس پر سلائی کا کام کرتے ہیں۔ اس کو دھل کر کے دوبارہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.