ETV Bharat / state

ایرانی یونیورسٹی کے وفد نے اے ایم یو کا دورہ کیا - اسلامک بینکنگ

Iranian University Delegation visit AMU: ایران کی اہل بیت انٹرنیشنل یونیورسٹی، تہران کے وائس چانسلر ڈاکٹر سعید جزری ماموی کی قیادت میں ایران کے ایک وفد نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا دورہ کیا۔

Iranian University Delegation visit AMU
Iranian University Delegation visit AMU
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 15, 2024, 12:44 PM IST

علیگڑھ: ایران کی اہل بیت انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وفد نے اپنے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے دورے کے دوران فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کی ڈین پروفیسر عائشہ فاروق سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں اداروں کے درمیان تعلیمی اشتراک و تعاون کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔ پروفیسر فاروق نے بتایا کہ اے ایم یو میں ایم بی اے، اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس کے طلباء کے لیے ایران کے اسلامی بینکوں میں سمر انٹرن شپ کرنے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی درجہ کے معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

اہل بیت انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایم بی اے، اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس کے طلباء کے لیے اسلامک بینکنگ میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کے امکان پر بھی بات چیت ہوئی اور یہ تجویز رکھی گئی کہ ایسے اسکالرز کو اے ایس آئی یو، تہران کی جانب سے اسپانسر کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے بعد میں ان امکانات کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔ ڈاکٹر ماموی نے آن لائن لیکچرز اور پروگراموں کے انعقاد میں باہمی تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر شعبۂ بزنس ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین پروفیسر جمال اے فاروقی، پروفیسر جاوید اختر، پروفیسر پرویز طالب، پروفیسر صبوحی نسیم، ڈاکٹر اسد رحمان، ڈاکٹر احمد فراز خان، ڈاکٹر لمے بن صابر، اور ڈاکٹر زرین حسین فاروق بھی موجود تھے۔ وفد نے فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور طلباء سے بات چیت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.