ETV Bharat / state

بنیادی دینی تعلیم سے محرومی کے سبب جرائم عام ہورہے ہیں: مولانا ندیم صدیقی - مولانا ندیم صدیقی

Maulana Nadeem Siddiqui on Education: مالیگاؤں میں جمعیتہ علماء سلیمانی چوک کی جانب سے جمعیتہ علماء دفتر نیاپورہ میں پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں صدر جمعیتہ علماء مہاراشٹر (محمود مدنی) سے وابستہ حافظ مولانا ندیم احمد صدیقی نے موجودہ ملکی حالات اور نشہ خوری و خودکشی کے بڑھتے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی۔

بنیادی دینی تعلیم سے محرومی کے سبب جرائم عام ہورہے ہیں: مولانا ندیم صدیقی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 10, 2024, 12:24 PM IST

بنیادی دینی تعلیم سے محرومی کے سبب جرائم عام ہورہے ہیں: مولانا ندیم صدیقی

مالیگاؤں: رہاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں منعقدہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے حافظ مولانا ندیم احمد صدیقی نے کہا کہ جمعیتہ علماء مہاراشٹر کی پوری مجلس عملہ 1990 میں ملکی پیمانے پر سروے کروایا اور اس بات کی نشاندہی کی کہ جو خرابیاں مسلم معاشرے کے اندر پائی جارہی ہے وہ ملک کی دیگر قوموں میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مسلم شہروں کا جائزہ لیا جائے تو جتنے قتل یہاں ہوتے ہیں اور دوسرے شہروں میں نہیں ہوتے ہوں گے، یہی حال اب مالیگاؤں شہر کا بھی ہوگیا ہے۔ یہ وقت حکومت سے لڑنے کا نہیں ہے، بلکہ جمعیتہ علماء سمیت دیگر دینی، ملی تنظیموں کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلم معاشرے کی ان خرابیاں کو دور کریں۔

یہ بھی پڑھیں:مختار انصاری کی بیوی وبرادر نسبتی کی 2.35 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط

ایک سوال کے جواب میں مولانا حافظ ندیم صدیقی نے کہا کہ شہر مالیگاؤں میں جس طرح سے خودکشی کے واقعات بڑھ رہے ہیں اور اب تو نوجوان لڑکیوں کی تعداد خودکشی اور ارتداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں۔ اس میں ایک وجہ نوجوان لڑکیوں کے نکاح میں تاخیر اور دین سے دوری بھی ہے۔ دوسرا نوجوانوں میں نشہ کی لت اور بری صحبت کی وجہ سے خاندان کے خاندان برباد ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ شہر میں آج ہر طرح کی برائیاں عام ہونے کی سب سے بنیادی وجہ دین و ایمان کی کمزوری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.