ETV Bharat / state

تلنگانہ میں خواتین کو جلد ہی 500 روپے میں گیس سلنڈر ملے گا - 500 gas cylinder in Telangana

Gas Cylinders for Rs 500۔ سی ایم ریونت ریڈی نے خواتین کو سہولت کے لیے میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جلد ہی خواتین کو 500 روپیے میں گیس سلینڈر کو منظوری دینے کا اعلان کریں گے۔

CM Revanth Reddy women meeting
CM Revanth Reddy women meeting
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 6:07 PM IST

حیدرآباد: ریاستی وزیر اعلٰی ریونت ریڈی نے آج خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارک خواتین کو 500 روپیے میں گیس سلینڈر کو منظوری دینے کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیر اعلٰی آنجہانی ڈاکٹر وای ایس راج شیکھر ریڈی نے خواتین کو لکڑیوں پر چولہا جلاتے ہوئے پھونکنے سے دھویں سے متاثر ہوکر پھیپھڑوں کی خرابی و دیگر مسائل پیدا ہونے کا جائزہ لے کر خواتین کو 400 روپیے گیس سلینڈر کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے گئے تھے تاکہ خواتین کی عزت ونفس بحال ہوسکے اور وہ شان سے اپنی روزمرہ کے کاموں میں مشغول ہوسکیں۔ لیکن وزیر آعظم نریندر مودی و کے سی آر حکومت نے گیس سلینڈر کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کرتے ہوئے 1200 روپیے میں فی سیلنڈر قیمت سے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ لیکن اب کانگریس حکومت اس سلسلے میں اقدامات کرنے جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدرآباد میں گیس کا نیا کنکشن اور کے وائی سی (KYC) کا مسئلہ، جانیں تفصیل

واضح رہے کہ ہر مہینے کی یکم تاریخ کو پبلک سیکٹر کی تیل کمپنیاں جیسے انڈین آئل کارپوریشن (IOC)، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (BPCL) اور ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (HPCL) ہر مہینے کی یکم تاریخ کو کھانا پکانے والی گیس اور ATF کی قیمتوں پر نظر ثانی کرتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمت آج: پبلک سیکٹر کی تیل کمپنیوں نے پچھلے 22 مہینوں سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ اس وقت دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی ایک لیٹر کی قیمت 89.62 روپے ہے۔

ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں کیسے اور کہاں چیک کریں؟

ایل پی جی گیس کا ریٹ آن لائن کیسے چیک کریں: اگر آپ ایل پی جی سلنڈر کی اصل قیمت جاننا چاہتے ہیں تو آپ انڈین آئل کی آفیشل ویب سائٹ https://iocl.com/prices-of-petroleum-products پر دیکھ سکتے ہیں۔ ایل پی جی کی قیمتوں کے علاوہ جیٹ فیول، آٹو گیس، مٹی کے تیل وغیرہ کی قیمتیں بھی اس ویب سائٹ پر جانی جا سکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.