ETV Bharat / state

اتر پردیش میں مسلسل تیسرے دن عالم کا قتل: شاملی میں امام مسجد کا پھاؤڑے سے گردن کاٹ کر کیا گیا قتل - Murder in Shamli - MURDER IN SHAMLI

Murder of imam of Masjid: اتر پردیش میں ان دنوں قتل کا سلسلہ عام ہوگیا ہے۔ جہاں اب تازہ واقعہ میں ضلع شاملی میں مسلسل تیسرے عالم کا قتل کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بیٹے نے ہی عالم باپ کا جو کہ ایک مسجد کے امام بھی تھے، کا پھاؤڑے سے گردن کاٹ کر قتل کردیا۔

In Shamli district of Uttar Pradesh, the son killed his father by cutting his neck with a shovel
اتر پردیش میں مسلسل تیسرے عالم کا قتل: ضلع شاملی میں بیٹے نے عالم باپ کا پھاؤڑے سے گردن کاٹ کر کردیا قتل (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 12, 2024, 3:24 PM IST

اتر پردیش میں مسلسل تیسرے عالم کا قتل: ضلع شاملی میں بیٹے نے عالم باپ کا پھاؤڑے سے گردن کاٹ کر کردیا قتل (ETV Bharat Urdu)

شاملی، اتر پردیش: دراصل سارا معاملہ ریاست اتر پردیش کے ضلع شاملی کی پولیس چوکی چوسانہ علاقے کے گاؤں بلا ماجرہ کا ہے۔ منگل کی صبح 11 بجے پولیس کو اطلاع ملی کہ بلا ماجرہ کے جنگل میں سر کٹی لاش پڑی ہوئی ہے۔ جس کے بعد چوسانا پولیس چوکی انچارج نے موقعۂ واردات پر پہنچ کر اعلیٰ افسران کو اس کی جانکاری دی۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ مقتول فضل الرحمٰن ولد شفیع جن کی عمر تقریباً 58 سال بتائی جا رہی ہے۔ جو کہ اپنے گاؤں بلا ماجرہ کی مسجد میں امام تھے۔ انہیں ان ہی کے بیٹے نے مارکر ہلاک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

یوپی میں ایک اور قتل، مسجد کے امام کو فون پر گھر سے باہر بلایا، اور سینے میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا - Murder in Moradabad

پرتاپ گڑھ میں جمعیت علما سے وابستہ مولانا محمد فاروق قاسمی کا کلہاڑی سے بہیمانہ قتل، حالات کشیدہ - brutal killing religious scholar In Pratapgarh

واردات کی اطلاع ملتے ہی مقتول کی فیملی میں کہرام مچ گیا۔ روتے بلکتے فیملی کے لوگ موقعۂ واردات کی طرف دوڑ پڑے۔ اطلاع ملنے کے بعد ایس پی شاملی ابھیشیک، اے ایس پی سنتوش کمار جھنجھنا، تھانہ انچارج دھرمیندر کمار فورینسک ٹیم کے ساتھ موقعۂ واردات پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کر دی۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ مقتول کا نابالغ بیٹا جس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے، جس کا علاج چل رہا تھا اور مقتول اپنے بیٹے کو علاج کے لیے ہاسپٹل لے جانا چاہتے تھے۔ لڑکا اسپتال نہیں جانا چاہتا تھا۔ جس کی وجہ سے بیٹا جنگل میں چھپ گیا۔ مقتول بھی اپنے بیٹے کی تلاش کرتے کرتے جنگل میں آگئے اور دونوں کا آمنا سامنا صداقت ولد شریف کے کھیت میں آم کے باغ کے پاس ہو گیا۔

اس دوران نابالغ بیٹے نے اپنے والد کے اوپر پھاؤڑے سے حملہ کرتے ہوئے والد کے سر کو دھڑ سے الگ کر دیا اور اپنے والد کے کپڑے نکال کر ان کو ان کپڑوں میں لپیٹ کر وہاں سے بھاگ نکلا۔ حالانکہ واردات کے کچھ دیر کے بعد ہی پولیس نے ملزم بیٹے کو جنگل سے پکڑ لیا اور اس کی نشاندہی سے واردات سے تقریباً 500 میٹر کی دوری پر کپڑے میں لپٹا سر بھی برآمد کر لیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا اور آگے کی کارروائی شروع کر دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.