ETV Bharat / state

حیدرآباد میں مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب شیخ علی عمر یعقوب عباسی کا استقبال - IMAM MASJID E AQSA - IMAM MASJID E AQSA

سابق رکن اسمبلی اور وقف بورڈ کے چئیرمیں محمد سلیم نے مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب شیخ علی عمر یعقوب عباسی کی حیدرآباد آمد پر ان کا والہانہ انداز میں استقبال کیا۔

حیدرباد میں مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب شیخ علی عمر یعقوب عباسی کا استقبال
حیدرباد میں مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب شیخ علی عمر یعقوب عباسی کا استقبال (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 19, 2024, 11:53 AM IST

حیدرباد میں مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب شیخ علی عمر یعقوب عباسی کا استقبال (etv bharat)

حیدرآباد:مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب شیخ علی عمر یعقوب عباسی ان دنوں ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ امام و خطیب شیخ علی عمر یعقوب عباسی اپنے دورے کے دوران ریاست تلنگانہ کے تاریخی شہر حیدرآباد پہنچے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ امام نے محمد سلیم کی ہوٹل انمول میں نماز ظہر ادا کی۔ اس موقع پر ان کی گل پوشی و شال پوشی کی گئی۔

مسجد اقصی مسلمانوں کا قبلہ اول، خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے بعد مسلمانوں کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔مسجد اقصی حقیقت میں مسلمانوں کی میرا ث ہے۔جو تاریخی اور مذہبی حقائق سے ثابت ہے۔ مگر یہ جس جگہ پر تعمیر کی گئی , یہود کے موقف کے مطابق اِس جگہ پر پہلے سُلیمانی ہیکل تھی۔

قرآن میں سفر معراج کے باب میں اس مسجد کا ذکر ہے۔ گویا یہ مسجد حضور ﷺ کے بعثت سے بھی پہلے موجود تھی۔ متعدد روایات کے مطابق خانہ کعبہ کے بعد دوسری عبادت گاہ الاقصٰی تعمیر ہوئی تھی۔ مسجد کا تعلق اللہ کی عبادت سے ہے اور ہر نبی کو عبادت کے لیے مسجد کی ضرورت تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ضحی کلثوم نے انٹر میڈیٹ سال اول کے امتحانات میں ریاستی سطح پراعلیٰ رینک حاصل کیا

یہاں تک درست ہے کہ موجودہ دور میں اس مسجد کی معروف نسبت حضرت سلیمان علیہ السلام کے ساتھ ہے حتیٰ کہ ایک روایت کے مطابق اس مسجد کو حضرت سلیمان علیہ السلام نے جنات سے تعمیر کرایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.