ETV Bharat / state

نئی دہلی میں ٹیچر ڈے پر اردو ٹیچر ایوارڈ سے سرفراز - Teachers Day 2024 - TEACHERS DAY 2024

5 ستمبر کو بھارت میں یوم اساتذہ منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ان اساتذہ کی خدمات کو یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے تعلیمی میدان میں خصوصی طور پہ خدمات انجام دی ہوں۔ اسی طرح نئی دہلی میں بھی ٹیچرس ڈے پر ٹیچرس کو اردو ٹیچر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

Honored with Urdu Teacher Award on Teachers Day in New Delhi
نئی دہلی میں ٹیچر ڈے پر اردو ٹیچر ایوارڈ سے سرفراز (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2024, 5:01 PM IST

نئی دہلی: یوم اساتذہ کے موقع پر درس و تدریس کے شعبہ میں اپنی محنت ولگن کے ساتھ طلبا و طالبات کو نئے انداز میں اردو کی تعلیم دینے پر الماس خاں کو دہلی کی وزیر تعلیم محترمہ آتش نے ایوارڈز سے سرفراز کیا۔ ٹیچر ڈے کے موقع پر ایوارڈ ملنے پر الماس اور ان کے گھر والے کافی خوش ہیں۔ اس موقع پر ایوارڈ یافتہ الماس نے کہا کہ میرا نام الماس خان ہے، اور میں ایس بی وی نمبر 1، اردو میڈیم، جامع مسجد، دہلی میں اسسٹنٹ ٹیچر (نرسری) کے عہدے پر فائز ہوں۔ تدریس کا سفر میں نے 2011 میں شروع کیا، اور 2014 سے اپنے اس اسکول میں اپنے ننھے بچوں کو پڑھانے کا شرف حاصل کر رہی ہوں۔ نرسری اور کے جی کلاسز کے تمام مضامین میں دل و جان سے پڑھاتی ہوں، اور یہ میرے لیے صرف ایک کام نہیں، بلکہ میرا جنون ہے۔

نئی دہلی میں ٹیچر ڈے پر اردو ٹیچر ایوارڈ سے سرفراز (ETV Bharat Urdu)
انہوں نے مزید کہا کہ سیکھنا صرف کتابوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے، بلکہ ان کی نشو ونما کے لیے عملی سرگرمیوں اور ہینڈز آن تجربے کا موقع فراہم کرنا ضروری ہے۔ الماس نے کہا کہ میں اپنی نرسری کلاس کے بچوں کے لیے روزانہ نئی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرتی ہوں جو ان کی ذہنی، سماجی اور جذباتی نشو ونما میں مددگار ثابت ہوں۔ بچوں کے ننھے ہاتھوں سے بڑے کام کرتے ہوئے دیکھنا میرے دن کو خاص بنا دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نرسری کلاسز کے لیے میری تدریسی حکمت عملی ہمیشہ کھیل کے ذریع سیکھنے پر مبنی ہوتی ہے، جس میں نظمیں، کہانیاں سنانا، آوازوں کی پہچان، اور انٹرایکٹیو کھیل شامل ہیں۔
Honored with Urdu Teacher Award on Teachers Day in New Delhi
نئی دہلی میں ٹیچر ڈے پر اردو ٹیچر ایوارڈ سے سرفراز (ETV Bharat Urdu)

اسسٹنٹ ٹیچر نے کہا کہ میں کے-یان ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بچوں کو دلچسپ اور تفریحی سرگرمیوں کے ذریع پڑھانے کی کوشش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اردو زبان و بیان کی تعلیم میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہوں، جس میں، میں چھوٹے بچوں کو اردو حروف اور ان کی آوازیں آسان اور دلچسپ طریقے سے سکھاتی ہوں تاکہ ان کی بنیاد مضبوط ہو۔ بچوں کو ان کی زبان سے متعارف کرانا میرے لیے بہت ہی معنی خیز اور ذمہ داری کا کام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیچرس ڈے: ایسے استاد کی کہانی جو 100 فیصد معذور ہیں پھر بھی 70 بچوں کو مفت تعلیم دے رہے ہیں - Teachers Day 2024

الماس نے کہا کہ میرے اس سفر کا سب سے خوبصورت حصہ میرے طلباء ہیں، جن کے چہروں کی مسکراہٹ اور ان کی ترقی کو دیکھ کر میں ہر دن نئے جوش و جذبے کے ساتھ کام کرتی ہوں۔ میرا یہ سفر میرے ساتھیوں اور اسکول کی حمایت کے بغیر ادھورا ہوتا، اور ان سب کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی بدولت آج مجھے یہ ایوارڈ ملا ہے۔ یہ ایوارڈ صرف میرا نہیں، بلکہ ان سب کا ہے جو میرے ساتھ کھڑے رہے۔ میں دل کی گہرائیوں سے اپنے اسکول، طلباء اور خاندان کا شکریہ ادا کرتی ہوں، جنہوں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.