ETV Bharat / state

حضرت سید نا امام حسینؓ کی محبت دلوں میں زندہ رہے گی: مولانا وحید الحسن - Hazrat Syed Na Imam Hussain

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 12, 2024, 3:34 PM IST

مولانا وحیدالحسن چترویدی نے درگاہ حضرت مخدوم شاہ مینا شاد میں منعقدہ جلسہ ذکر شہدائے کربلا سے خطاب کرتے ہوئے کاہ کہ حضرت امام حسین کی شہادت کو تقریباً 1385 سال گذرنے کے باوجود ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی شہادت کو ابھی کچھ ہی سال ہوئے ہیں۔

حضرت سید نا امام حسین کی محبت دلوں میں زندہ رہے گی: مولانا وحید الحسن
حضرت سید نا امام حسین کی محبت دلوں میں زندہ رہے گی: مولانا وحید الحسن (ETV Bharat)

لکھنو : درگاه حضرت مخدوم شاہ مینا شاد میں مینائی ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ذکر شہدائے کربلا درگاہ کے سجادہ نشین و متولی پیر زادہ شیخ راشد علی مینائی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ جلسے کا اغاز قاری محمد اجمل نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ مقرر خصوصی مولانا وحید الحسن چترویدی نے ذکر شہدائے کربلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے کہ اللہ کی راہ میں جنہیں قتل کیا گیا انہیں مردہ مت کہو بلکہ وہ زندہ ہیں اور انھیں رزق دیا جاتا ہے۔

مولانا نے بتایا کہ یوں تو اسلامی تاریخ میں لڑی گئی کئی جنگ ہیں اور بے شمار شہداء نے اللہ کی راہ میں اپنی جانیں قربانی کی ہیں مگر کر بلا کی سرزمین پر شہید اعظم حضرت امام حسین نے جو قربانی اللہ کی راہ میں پیش کی ہے وہ رہتی دنیا تک تاریخ کے باب میں سب سے زیادہ کر بلا کی ہے کیونکہ امام حسین اور آپ کے ساتھیوں ، آپ کے گھر والوں اور معصوموں کے ساتھ جو برتاؤ کیا گیا وہ تاریخ کے ہر ورق کے رونگٹے کھڑے کر دیتا ہے۔ مولانا نے کہا کہ حضرت امام حسین کی شہادت کو تقریباً 1385 سال گذر جانے کے بعد بھی ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی شہادت کو ابھی کچھ ہی سال ہوئے ہیں۔ حضرت امام حسین کی محبت کو بہت لوگوں نے دلوں سے نکالنے کی کوششیں کی مگر وہ نا کام رہے ۔ ہمارے دلوں سےامام حسین کی محبت کو کوئی نہیں نکال سکتا۔ کل بھی تھی ، آج بھی ہے اور قیامت تک رہے گی۔ یزیدے کو حق پر جاننے والے اپنے بچوں کا نام یزید کیوں نہیں رکھتے ؟ یہی ہمارے امام کی زندہ و جاودانی کا روشن ثبوت ہے کہ آج بھی ہمارے گھروں میں کوئی نہ کوئی غلام حسین ضرور نظر آئے گا مگر غلام یز ید نہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر رضوان الرضا، قاری معین الدین محمد فیضان ، امیر حمزہ، دارالعلوم مخدوم شاہ مینا کے طلباء نے منقبت امام حسین پیش کئے ۔ نظامت کے فرائض قاری محمد اسلام قادری نے انجام دئے۔ صلوۃ و سلام کے بعد مولا جو حدید الحسن چترویدی کی دعاپر جلسے کا اختتام ہوا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.