ETV Bharat / state

حکومت غریبوں اور محروموں کی مدد کے لیے پرعزم، یادو - interaction with the beneficiaries

Mohan Yadav on Poor وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت ریاست میں اب تک 19 ہزار 500 سے زیادہ گرام پنچایتوں میں کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس یاترا میں ایک کروڑ 69 لاکھ 22 ہزار سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی ہے اور ایک کروڑ 24 لاکھ 23 ہزار سے زیادہ لوگوں نے ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کا عہد کیا ہے۔ یاترا کے تحت 6 لاکھ 99 ہزار 672 لوگوں کو آیوشمان یوجنا اور 1 لاکھ 81 ہزار 762 لوگوں کو اجولا یوجنا کا فائدہ پہنچایا گیا ہے۔

یادو
یادو
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 20, 2024, 2:02 AM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت غریبوں اور محروموں کی مدد کے لیے پابند عہد ہے۔

ڈاکٹر یادو آج سمتوا بھون میں پہلی میٹنگ کر کے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت بڑوانی ضلع کے سیندھوا اور سنگرولی ضلع کی گرام پنچایت اوڑگڑی کے مستفیدین کے ساتھ ورچوئلی بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے غریبوں، نوجوانوں، کسانوں اور خواتین کی زندگی میں پیش رفت اور ترقی لانے کے لیے انہیں تمام ضروری مدد اور تعاون دلانے کی بات کہی ہے۔ خواتین کو سب سے زیادہ سپورٹ کی ضرورت ہے۔ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ ہر ضرورت مند عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں کا فائدہ اٹھائے۔ ہماری حکومت غریبوں اور محروموں کو مدد اور سہارا فراہم کرانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت ریاست میں اب تک 19 ہزار 500 سے زیادہ گرام پنچایتوں میں کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس یاترا میں ایک کروڑ 69 لاکھ 22 ہزار سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی ہے اور ایک کروڑ 24 لاکھ 23 ہزار سے زیادہ لوگوں نے ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کا عہد کیا ہے۔ یاترا کے تحت 6 لاکھ 99 ہزار 672 لوگوں کو آیوشمان یوجنا اور 1 لاکھ 81 ہزار 762 لوگوں کو اجولا یوجنا کا فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ اسی طرح ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد لوگوں کو کسان کریڈٹ کارڈز دستیاب کرائے گئے ہیں۔ کسان کریڈٹ کارڈ کے تحت، مرکزی اور ریاستی حکومت کی طرف سے ہر کسان کو ہر سال 12 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں۔ اس یاترا کے دوران جیون جیوتی کیمپ کے تحت 1 لاکھ 37 ہزار، ہیلتھ کیمپ کے تحت 27 لاکھ 68 ہزار لوگوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے اور 2 لاکھ 37 ہزار لوگوں کا سیکورٹی انشورنس کرایا گیا ہے۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا کے دوران اب تک 41 لاکھ 35 ہزار 788 مستحقین کو فائدہ پہنچایا جاچکا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے سیدھوا کے بھالے راؤ اور راہل واڈیلے سے بات چیت کی۔ مسٹر بھالے راؤ نے مدرا لون سے ملنے والی رقم سے چائے کی دکان شروع کی ہے۔ راہل پردھان منتری آواس یوجنا، سواندھی یوجنا، آیوشمان کارڈ سمیت اجولا یوجنا کے فوائد حاصل کر رہے ہیں۔ ان کے خاندان کی خواتین کو بھی لاڈلی بہنا یوجنا کا فائدہ ملا ہے۔ وزیراعلیٰ سے سنگرولی کی گرام پنچایت اوڑگڑی کے رام سورت ساکیت، محترمہ انیتا سنگھ اورگنگارام ویشیا نے اسکیموں کے فوائد سے اپنی اور اپنے خاندان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیوں کے بارے میں بات کی۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.