نئی دہلی:قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع ع گوکل پوری میٹرو اسٹیشن کا ایک حصہ اچانک گرنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔مرنے والے شخص کی شناخت ونود کمار کے طور پر کی گئی ہے جو شمال مشرقی دہلی کے کراول نگر کی شہید بھگت سنگھ کالونی کا رہنے والا بتایا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فائر ڈپارٹمنٹ کو صبح 11 بج کر 10 منٹ پر اس واقعے کے حوالے سے فون کال موصول ہوئی تھی، جس کے بعد چار فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے۔ واقعے میں جاں بحق افراد سمیت مجموعی طور پر پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہونے والے کمار کو دہلی فائر سروس کے اہلکاروں نے بچایا اور قریبی اسپتال بھیجا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس دار فانی سے کوچ کر گیا۔
اطلاعات کے مطابق، ایلیویٹڈ پلیٹ فارم کی باؤنڈری وال اور سلیب کا کچھ حصہ صبح تقریباً 11:04 بجے نیچے سڑک پر گر گیا۔ اس دوران یہ اطلاع بھی ملی ہے کہ سلیب کا کچھ حصہ ابھی بھی لٹکا ہوا ہے۔
ڈی سی پی (شمال مشرقی دہلی) جوئے ٹرکے نے کہا کہ چونکہ گوکل پوری پولیس اسٹیشن میٹرو اسٹیشن کے بالکل قریب ہے، اس لیے واقعہ کے فوراً بعد اسٹیشن ہاؤس آفیسر سمیت مقامی عملہ موقع پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:کاس گنج: بھائی نے نابالغ بہن کا ریپ کے بعد قتل کر دیا
ٹرکی نے کہاکہ گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ ہمارے عملے نے مقامی لوگوں اور فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی مدد سے انہیں ملبے سے نکالا اور انہیں جی ٹی بی ہسپتال پہنچایا۔