ETV Bharat / state

ایک ہزار روپے کے لیے صدام کو ماری گئی تھی گولی: پولیس کا انکشاف

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2024, 4:55 PM IST

Gaya Police Arrest Murder Accused محمد صدام کے قتل میں شامل بدمعاش کوپولیس نے 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیاہے۔ قتل کا انکشاف کرتے ہوئے سیٹی ایس پی نے کہاکہ جوا کھیلنے میں محض 1000روپیے ہارنے اور جیتنے کے تنازع پر قتل ہواہے ۔ ملزم کی گرفتار کرنے میں شامل پولیس ٹیم کو انعام سے نوازا جائے گا

ایک ہزار روپے کے لیے صدام کو ماری گئی تھی گولی:پولیس کا انکشاف

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا پولیس نے محمد صدام کے قتل معاملے کے اہم ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے قتل کی وجہ کا بھی انکشاف کردیا ہے۔ جمعرات کو شہر کے پنچایتی اکھاڑا محلے سے متصل ندی میں جوا کھیلنے کے دوران پیدا ہوئے تنازع کے سبب محمد صدام کو گولی مار کر اس کے ہی ایک ساتھی نے قتل کر دیا تھا۔

اس کے بعد گیا پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں لگی ہوئی تھی۔ آج پولیس نے ضلع کے چاکند تھانہ علاقے سے اہم ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سیٹی ایس پی پریرنا کمار نے بتایا کہ کوتوالی تھانہ علاقہ کے تحت بانکے گلی میں جوا کھیلتے ہوئے ذاتی تنازعہ میں ایک شخص نے صدام کو گولی ماردیا تھا۔ اس کے بعد اس کو علاج کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ تاہم راستے میں ہی اسکی موت واقع ہوگئی تھی ۔اس سلسلے میں اہل خانہ کے فرد بیان کی بنیاد پر کوتوالی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

ایس ایس پی نے ایس آئی ٹی تشکیل کی تھی
اس واردات کے پیش آنے کے بعد علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی تھی۔ سینئر ایس پی آشیش بھارتی نے اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے واردات کے انکشاف اور اس میں ملوث شخص کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ جسکی قیادت خود ایس ایس پی کررہے تھے۔ پولیس ٹیم نے اس معاملے میں ملوث بنیادی ملزم کلّو عرف امتیاز ابن صادق پنچایتی اکھاڑہ سیمنٹ گلی تھانہ کوتوالی ضلع گیا کو 48 گھنٹے کے اندر چاکند تھانے کے تحت چاکند بازار سے گرفتار کرلیا ہے۔

کلّو عرف امتیاز نے اس واقعے میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بانکے گلی نمبر 7 سے ندی کی طرف جانے کے راستے پر بالو پر بیٹھ کر صدام کے ساتھ لاٹری کھیل رہا تھا۔اس میں اس نے 1000 روپے جیتے تھے لیکن صدام پیسے نہیں دے رہا تھا۔ اسی بات کے تعلق سے ہم دونوں کے درمیان تنازع ہوا اور اسی دوران اسنے دیسی ساختہ پستول لے کر گھر سے آیا اور اسے گولی مار دی۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کلو کی نشاندہی پر استعمال کیا جانے والا اسلحہ بھی وارث نگر علاقے میں واقع جھاڑیوں سے برآمد کر لیا گیا ہے۔

ایک ہزار روپے کے سبب جان گئی:

پولیس کے انکشاف تشویشناک بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ محض ایک ہزار روپے کے چلتے صدام کو گولی ماری گئی تھی۔ اس کے انکشاف کے ساتھ ہی پولیس کے سامنے پنچایتی اکھاڑا، اقبال نگر، وارث نگر کے علاقوں میں جوا' لاٹری' کھیلے جانے کی شکایت بھی موصول ہونے لگی ہے۔ سیٹی ایس پی پریرنا کمار نے کہاکہ انکے علم میں معاملہ ہے۔

یہ بھی پرھیں:رابڑی، ہیما اور میسا بھارتی کو جاب اسکام کیس میں عبوری ضمانت

تھانہ اورسیٹی ایڈیشنل ایس پی کو ہدایت دی گئی ہےان علاقوں میں مسلسل چھاپے ماری کریں اور لاٹری کھیلنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں۔وہیں علاقے کے سماجی کارکنان بھی اب متحرک ہوچکے ہیں اور لوگوں کو تنبیہ کررہے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کادھیان رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں گے انکے بچے کسی بھی حالت میں لاٹری نہیں کھیلیں۔ دراصل پنچایتی اکھاڑا اقبال نگر اور وارث نگر کا یہ علاقہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے حالانکہ یہ علاقہ پسماندہ ہے اور یہاں تعلیم کی کمی ہے۔ ندی کے کنارے یہاں چھوٹے بڑے جوا کھیلتے نظر آجائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.