جونپور: ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں 25 مئی کو لوک سبھا الیکشن کے لیے ووٹنگ ہوئی اور 4 جون کا جس کا نتیجہ منظر عام پر آیا جس میں جونپور صدر کی نشست سے انڈیا اتحاد کے امیدوار بابو سنگھ کوشواہا نے 99335 ووٹوں سے بی جے پی کے امیدوار کرپا شنکر سنگھ کو شکست دے دیا اور وہیں تیسرے نمبر پر بی ایس پی سے امیدوار شیام سنگھ یادو رہے بابو سنگھ کوشواہا نے بتایا کہ جونپور کی ترقی کو لیکر ان کا اگلا قدم کیا ہوگا۔
نو منتخب رکن پارلیمنٹ بابو سنگھ کوشواہا سے خصوصی گفتگو (ETV BHARAT) ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بابو سنگھ شواہا نے کہا کہ سب سے پہلے میں جونپور کی عوام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنا نمائندہ منتخب کیا جس امید و بھروسے کے ساتھ عوام نے مجھے منتخب کیا ہے میں ان کی امیدوں پر کھرا اترنے کی پوری کوشش کروں گا اور ساتھ ہی انڈیا اتحاد کے تمام کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جن کی محنت و مشقت کی وجہ سے کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید تھی انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی مگر کسی وجہ سے نہیں بن سکی حکومت آئندہ بنے گی پھر بھی ہماری پوزیشن بہت اچھی رہی۔بابو سنگھ کوشواہا نے کہا سماجودای پارٹی اور انڈیا اتحاد اسمبلی انتحابات کی تیاری میں لگا ہوا ہے اور آنے والے 2027 میں انڈیا اتحاد سماجودای پارٹی کی قیادت میں لڑے گی اور بھاری جیت کے ساتھ حکومت بنائے گی، انہوں نے کہا کہ جونپور کی جو ضرورتیں ہیں جیسے میڈیکل کالج،جونپور کا جام،صفائی ہے اس پر پورا دھیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر مقدمے درج ہیں وہ تو ہم نے ایفی ڈیوڈ میں بھی درج کیا ہے مقدمے میں ٹرائیل ہوگا اس کے بعد فیصلہ ہوگا پھر دیکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں:ریل حادثات میں اضافہ مودی حکومت کی بدانتظامی اور لاپرواہی کا نتیجہ: راہل گاندھی - WEST BENGAL Train ACCIDENT
انہوں نے کہا کہ جونپور کی تاریخ کو سجانے اور سنوارنے کے لیے جو ہم کر سکتے ہیں وہ کریں گے تاکہ آنے والی نسلیں اس کے بارے میں جانیں اس کے لیے بیٹھ کر بات چیت کریں گے اور جو فیصلہ ہوگا وہ لیا جائے گا، انہوں نے سابق رکن پارلیمنٹ شیام سنگھ یادو کے ترقیاتی کاموں پر کسی طرح کے تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے جو ہو سکے گا میں وہ جونپور کی ترقی کے لیے کروں گا۔