شمالی24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ کے سندیش کھالی میں تشدد کا معاملہ مزید طویل پکڑتا جا ریا ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری طرف مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کی ایک مقامی عدالت نے آٹھ سندیش کھالی میں مبینہ جنسی استحصال اور قبائلی لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کے تین اہم ملزمین میں سے ایک اور ترنمول کانگریس لیڈر شیبو پرساد ہازرہ کو اتوار کے روز آٹھ دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ۔
استغاثہ نے ہفتہ کو حکمراں ترنمول کانگریس کے بلاک سطح کے رہنما شیبو کو بشیرہاٹ سب ڈویژنل عدالت میں پیش کیا، جس کے بعد عدالت نے ان کی آٹھ دن کی پولیس حراست کا حکم دیا۔ رہنماپر آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت جنسی زیادتی اور قتل کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ادھیرنجن چودھری کو سندیش کھالی جانے سے روک دیا گیا
بشیرہاٹ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ایچ ایم رحمان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ شیبو ہازرہ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب ایک متاثرہ خاتون نے شمالی 24 پرگنہ ضلع کی ایک مجسٹریٹ عدالت میں بیان دیا تھا۔ ایک اور اہم ملزم اور جرائم کا مبینہ ماسٹر مائنڈ شاہجہان شیخ مفرور ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں مبینہ طور پر ملوث افراد کی تلاش زور شور سے شروع کر دی ہے۔