ETV Bharat / state

گیا میں پرامن ماحول میں عید قرباں 2024 کا اختتام - Eid ul Adha in Gaya

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 19, 2024, 8:20 PM IST

ضلع گیا میں پرامن اور خوشگوار ماحول میں عید قرباں 2024ختم ہوگئی، تیسرے دن بھی قربانی کا فریضہ انجام دیا گیا۔ ضلع میں عید قرباں کے موقع پر پولیس کی خاص نگاہ تھی

گیا میں پرامن ماحول میں عید قرباں 2024 کا اختتام
گیا میں پرامن ماحول میں عید قرباں 2024 کا اختتام (etv bharat)

گیا:ریاست بہار میں عید قرباں پر امن ماحول میں منایا گیا ہے۔ عقیدت و احترام اور خلوص کے ساتھ تیسرے دن بھی قربانی کے فریضے کو انجام دیا گیا۔ اس بار عید قرباں کے پیش نظر پہلے سے ہی حکومت کی ہدایت پر ریاست کے سبھی اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ اور ایس پی کے ذریعہ خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں تھی۔ کیونکہ ماضی میں تہواروں کے موقع پر ریاست کے کئی جگہوں پر فرقہ وارانہ تشدد اور کشیدگی جیسے سنگین معاملے پیش آئے تھے لیکن اس بار پہلے سے ہی سبھی ضلعوں کے پولیس کے افسران کو ہدایات دی گئی تھیں کہ وہ اپنی اپنی سطح سے پرامن ماحول میں عید قرباں کو اختتام کرانے کے لیے بھرپور کوشش اور انتظامات کریں۔

گیا ضلع میں بھی تینوں دن سبھی حساس مقامات کے علاوہ چاک چوراہوں اور وہ علاقے جہاں مسلمانوں کی آ بادی کم ہے، ان جگہوں پر پولیس کی خصوصی نگاہ تھی۔ تاکہ کہیں سے کوئی فرقہ ورانہ معاملے پیش نہیں آئیں۔ اس حوالے سے گیا کے ایس ایس پی آشیش بھارتی نے بتایا کہ پر امن ماحول میں عید قرباں 2024 ختم ہو گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:گیا: عیدالاضحی کی نماز کے بعد قربانی کا سلسلہ جاری

یہاں ایک ساتھ ہندو اور مسلم کے الگ الگ تہوار 17 اور 18 جون کو منائے گئے ہیں۔ کہیں سے کوئی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ہے۔انہوں نے ضلع کے باشندوں خاص کر امن کمیٹی کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسی طرح سبھی ملکر آگے بھی تہواروں کو منائیں، گیا میں ہمیشہ لوگوں کا تعاون ملتاہے۔ آگے بھی اُمید ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.