ETV Bharat / state

مظفرنگر میں سرکاری گائیڈ لائن کے مطابق ادا کی گئی عید الاضحی کی نماز - Eid Celebration in Muzaffarnagar - EID CELEBRATION IN MUZAFFARNAGAR

اج پورے ملک میں عید الاضحی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ وہیں ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھی پُرامن ماحول میں عید الاضحی کی نماز ادا کی گئی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

مظفرنگر میں عید الاضحی کی نماز ادا کی گئی
مظفرنگر میں عید الاضحی کی نماز ادا کی گئی (Photo: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 17, 2024, 2:10 PM IST

Updated : Jun 17, 2024, 2:40 PM IST

مظفرنگر میں عید الاضحی کی نماز ادا کی گئی (Video: ETV Bharat)

مظفر نگر: آج پورے ملک میں عید الاضحی کا تہوار بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے تو وہیں ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں عید الاضحی کی نماز عید گاہ، مساجد اور مدارس میں پرامن طریقے سے ادا کی گئی۔ حکومت کی بتائی گئی

سرکاری گائیڈ لائن کے مطابق ہی عید الاضحی کی نماز ادا کی گئی۔ اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ کوئی کہیں سڑکوں پر نماز ادا نہ کرے۔ عید الاضحی کی نماز کے دوران ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی پوری طرح سے مستعد رہے۔ اس دوران عید الاضحی کی نماز کی ڈرون کیمرے سے نگرانی کی گئی۔
عید الاضحی کی نماز کے لیے عید گاہ کمیٹی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں دیر شام ہی مکمل کر لی گئی تھیں۔ آج ہزاروں عقیدت مندوں نے عید گاہ میں عید الاضحی کی نماز پرمن طریقے سے ادا کی اور ملک اور دنیا میں امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کیں، نیز بے تحاشہ پڑھ رہی گرمی کے پیش نظر بارش کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔ نماز عید الاضحی کے بعد شہر قاضی اور پولیس اور ضلع انتظامیہ نے مظفر نگر کے عوام کو عید الاضحی کی مبارکبا دی۔
مزید پڑھیں:

ملک بھر میں عید الاضحیٰ کا تہوار دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے

جامع مسجد سری نگر اس بار بھی عید الاضحیٰ کی نماز سے محروم

Last Updated : Jun 17, 2024, 2:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.