ETV Bharat / state

عید الاضحیٰ 2024: ممبئی میں قربانی کے خلاف دائر عرضی بامبے ہائی کورٹ نے خارج کر دی - Animal Sacrifice in Mumbai - ANIMAL SACRIFICE IN MUMBAI

بی ایم سی کی ہدایت کے مطابق 'کسی بھی رہائشی عمارت میں قربانی کی اجازت نہیں ہے۔ دیونار کے علاوہ بقرعید کے موقعے پر صرف 114 مقامات پر قربانی کی اجازت ہے جس کی بلدیہ کی طرف سے منظوری دی گئی ہے۔ یہ اجازت 17 سے 19 جون کے درمیان 47 میونسپل مارکیٹوں اور 67 نجی مٹن شاپس پر لاگو ہوگی۔

قربانی کے خلاف دائر عرضی ہائی کورٹ سے خارج
قربانی کے خلاف دائر عرضی ہائی کورٹ سے خارج (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 15, 2024, 10:34 AM IST

ممبئی: عید الضحیٰ 2024 کے موقعے پر بامبے ہائی کورٹ نے میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی جانب سے دی گئی قربانی کی اجازت پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے جیو میتری ٹرسٹ کی عرضی کو مسترد کر دیا، جنہوں نے 29 مئی کو بی ایم سی کے جاری کردہ سرکلر کے خلاف ہائی کورٹ میں ارضی داخل کی تھی۔

ممبئی ہائی کورٹ نے بقرعید (عیدالاضحی) پر کی جانے والی قربانی سے متعلق ممبئی میونسپلٹی کے جاری کردہ سرکلر کو چیلنج کیا تھا۔ بمبئی ہائی کورٹ نے جمعرات کو دیونار مذبح کے باہر براہ راست قربانی کی مخالفت کرنے والی 'جیوا میتری ٹرسٹ' کی عرضی پر فوری راحت دینے سے انکار کر دیا۔ حالانکہ ہائی کورٹ نے کہا کہ آخری وقت میں راحت حاصل کرنے کے لیے عدالت میں نہیں آنا چاہیے لیکن اپیل دائر کرنے کے لیے دیگر انتظامات ہیں۔ ایسے میں درخواست گزار چیف جسٹس کی بنچ کے سامنے اپیل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں
جسٹس ایم کے، جسٹس سونک اور جسٹس کنال کھاتا کی بنچ نے ٹرسٹ کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ تاہم اس کے علاوہ میونسپلٹی نے ہائی کورٹ میں یہ بھی وضاحت کی ہے کہ رہائشی سوسائٹیوں اور دیگر مقامات پر قربانی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
بقر عید کے موقعے پر ممبئی میونسپل کارپوریشن نے 29 مئی 2024 کو قربانی کے حوالے سے ایک سرکلر جاری کیا ہے۔ اس سرکلر کے خلاف جیو میتری ٹرسٹ نے ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہوائی اڈوں، مندروں، اسکولوں، ریلوے اسٹیشنوں اور اسپتالوں کے قریب قربانی کی براہ راست اجازت دے کر ضوابط کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ دیونار سلاٹر ہاؤس کے علاوہ پرائیویٹ مٹن شاپ اور میونسپل مارکیٹ میں قربانی کی اجازت نہ دی جائے۔
جمعرات کی سماعت میں جیوا میتری ٹرسٹ کی جانب سے وکیل راجوجی گپتا نے بنچ کو بتایا کہ بلدیہ کا یہ سرکلر غیر قانونی ہے اور اسے فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔ بلدیہ کی طرف سے سینئر ایڈوکیٹ ملند ستے نے دلیل دی۔
انہوں نے بنچ کو بتایا کہ اس طرح کی درخواستیں ہر برس عید کے موقعے پر دائر کی جاتی ہیں۔ پچھلے برس 8 جون کے اپنے حکم میں ہائی کورٹ نے عبوری راحت دی تھی اور ممبئی کی 67 نجی دکانوں اور 47 میونسپل مارکیٹوں میں صرف تین دن یعنی 17 اور 19 جون کے درمیان قربانی کی اجازت دی تھی۔ اس کے علاوہ کسی کو اجازت نہیں ہے۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں کو کوئی ریلیف دینے سے انکار کردیا۔ بنچ نے یہ بھی کہا کہ فوری درخواست پر اس طرح کی عبوری ریلیف آخری وقت میں نہیں دی جا سکتی۔ اس کے علاوہ ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں کو آگاہ کیا کہ بلدیہ کی کسی بھی پالیسی یا قانونی دفعات کی خلاف ورزی کی صورت میں شکایت درج کرنے کے لیے ایک قانون موجود ہے، اس پر عمل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:

عیدالاضحیٰ کے موقع پر اورنگ آباد میں بکروں کی فروختگی میں زبردست اضافہ

دیونار منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد شروع

سب سے وزنی بکرے کا خطاب 'رستم' کے نام، وزن جان کر رہ جائیں گے حیران

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.