ETV Bharat / state

جھارکھنڈ میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی

جھارکھنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی۔ بتائی گئی ہے۔

جھارکھنڈ میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر  اسکیل پر شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی
جھارکھنڈ میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2024, 12:02 PM IST

Updated : Nov 2, 2024, 1:36 PM IST

رانچی: جھارکھنڈ کے کئی اضلاع میں سنیچر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اچانک زوردار زلزلے کے جھٹکے محسوسو ہونے کے بعد لوگوں میں خوف کا ماحول دیکھا گیا۔ لوگ گھروں کے باہر نکل آئے۔ تاہم خوش قسمتی یہ رہی کہ زلزلے جھٹکوں کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز کھنٹی بتایا گیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے رانچی، مغربی سنگھ بھوم اور سرائی کیلا اضلاع کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

موسمی مرکز رانچی کے مطابق کھنٹی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز کھنٹی تھا جبکہ زلزلے کے جھٹکے صبح 9.20 بجے محسوس کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کیرالہ: ملاپورم میں زلزلے کے ساتھ خوفناک دھماکے جیسی آواز، دہشت کے مارے 280 لوگ گھر بار چھوڑ کر بھاگے

کھنٹی کے ساتھ ساتھ چائباسا اور چکردھر پور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مغربی سنگھ بھوم ضلع کے چکردھر پور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ کچھ لوگ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ وہیں ایک اور اطلاع کے مطابق کھرساواں میں زلزلے کی شدت 4.3 تھی جس کی وجہ سے بعض گھروں میں معمولی دراڑیں پڑ گئی ہیں۔

Last Updated : Nov 2, 2024, 1:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.