ETV Bharat / state

مراد آباد میں رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن کا متنازع بیان - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

DR S T Hasan Reaction مرادآباد سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن کا ایک بیان سامنے آیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے سماجوادی پارٹی کے رہنماؤں کے زریعے عتیق اور مختار کے نام پر ووٹ مانگے جانے کو لے کر گول مول جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب عدالتوں کو بند کرنے کا وقت آگیا ہے۔

رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن کا متنازع بیان
رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن کا متنازع بیان (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 12:34 PM IST

رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن کا متنازع بیان (etv bharat)

مرادآباد: لوک سبھا انتخابات کے دوران عتیق، اشرف، شہاب الدین اور مختار انصاری کے ناموں پر ووٹ مانگنے کے تعلق سے مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن کا بیان سامنے آیا ہے۔

ڈاکٹر ایس ٹی حسن سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب عدالتیں بند کرنے کا وقت آ گیا ہے جب حکومتیں ہی فیصلے کرنے لگیں تو پھر عدالتوں کی کیا ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عتیق ہو، مختار ہو یا پھر کوئی اور اگر کوئی جرم کرتا ہے تو اس پر عدالتی کاروائی ہونی چاہیے۔اگر اس کا جرم ثابت ہو تو اسے چاہیں پھانسی پر لٹکا دو مگر اس طرح سے کہ کسی کو زہر دے کر مار دینا یا پھر پولیس تحویل میں کسی کو چھلنی کر دینا یہ کہاں کا انصاف ہے کیا ایک جمہوری نظام میں اسی طرح سے ملزمان کے ساتھ برتاؤ کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی مذہب کے نام پر سیاست کرتی ہے: ڈاکٹر ایس ٹی حسن

انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ عتیق یا کوئی اور دودھ سے دھلا ہوا تھا لیکن ہم کہتے ہیں کہ عدالتوں کے ذریعے انصاف ملنا چاہیے نہ کہ حکومت کے نمائندے اسے طے کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کو بچانے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے ہٹانا بہت ضروری ہے کیونکہ جمہوریت مضبوط ہوگی تو عدالتیں بھی مضبوط ہوں گی ۔ہر مجرم کو سزا دیں گی اور اگر کوئی بے گناہ ہے تو اسے رہائی بھی ملےگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.