ETV Bharat / state

میرٹھ میں ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھنے کےلئے مسافرین میں او آر ایس کے پیکٹس تقسیم - Heat Wave in Meerut

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 5:11 PM IST

شمالی ہند میں شدید گرمی کے سبب جہاں محکمہ موسمیات نے عوام کو دوپہر کے وقت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی صلاح دی ہے، ایسے میں حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے بھی عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

میرٹھ میں ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھنے کےلئے مسافرین میں او آر ایس کے پیکٹس کی تقسیم
میرٹھ میں ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھنے کےلئے مسافرین میں او آر ایس کے پیکٹس کی تقسیم (ETV Bharat)

میرٹھ : اترپردیش کے میرٹھ میں بھی آج شدید گرمی کے مدنظر محکمہ روڈویز کی طرف سے مسافروں کے لیے بس اسٹینڈ پر ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا ہے۔ وہیں سفر کے دوران مسافروں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کیلئے ان میں ORS اور گلوکوز کے پیکٹ تقسیم کیے گئے تاکہ دوران سفر مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں آج شہراب گیٹ ڈپو پر اسسٹنٹ ریجنل منیجر سہراب گیٹ راکیش کمار اور آپریشنز انچارج آصف علی کی قیادت میں ایک خصوصی مہم چلائی گئی اس دوران ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ذمہ دار افسران نے ڈرائیوروں، آپریٹرز کو شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے مسافروں کو بچانے کے لیے ان میں ORS اور گلوکوز کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے میرٹھ کے شہراب گیٹ ڈپو کے سینئر سینٹر انچارج سید آصف علی نے بتایا کہ شدید گرمی کی لہر کو دیکھتے ہوئے ایسے میں جہاں ڈرائیوروں اور کنڈیکٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسافروں کو وقت پر ان کی منزل تک پہنچائیں وہیں دوسری طرف شدید گرمی سے تحفظ کرنا بھی ان کوضروری ہے۔ ایسے میں اس مہم کو چلاتے ہوئے ORS اور گلوکوز کی تقسیم کی گئی ہے تاکہ شہراب گیٹ ڈپو میں ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ کنڈیکٹرز اور مسافروں کو سفر کے دوران پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس کے علاوہ پینے کے پانی کا بھی مناسب انتظام کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ڈرائیوروں اور کنڈیکٹرز کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خود پانی لے کر چلے اور اگر کسی مسافر کو کہیں بھی کوئی پریشانی ہو تو وہ فوری طور پر حل کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی مسافر کو دوران سفر میں پانی کی ضرورت ہو تو وہ فوری طور پر گاڑی کو سائے میں روک کر مسافر کی ہر ممکن مدد کرے۔ ایسا کر وہ نہ صرف. مسافروں کی مد کریں گے بلکہ شدید گرمی میں ان کی حفاظت کر اپنے فرائض کو بھی پورا کر سکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.