ETV Bharat / state

بیدر میں پینے کے پانی کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت - Priority to Drinking Water in Bidar - PRIORITY TO DRINKING WATER IN BIDAR

Scarcity of Drinking water in Bidar: بیدر ضلع کے ڈپٹی کمشنر گووند ریڈی نے کہا ہے کہ بیدر میں پینے کے پانی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ پانی کی کمی سے بچنے کے لیے پہلے ہی ضلع کے کچھ تعلقہ جات میں کرایہ کے پانی ٹینکر لے کر پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے، ٹینکر مالکان کو ہر 15 دن بعد کرایہ ضرور ادا کر دیا جائے۔

Directive to give top priority to drinking water in Bidar

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 3, 2024, 12:11 PM IST

بیدر: ضلع ڈپٹی کمشنر گووند ریڈی نے ہدایت دی کہ پہلی ترجیح اس بات کو یقینی بنانے کو دی جائے کہ بیدر ضلع کے کسی بھی گاؤں میں پینے کے پانی کا کوئی مسئلہ نہ ہو۔ بیدر ضلع ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں شہری اور دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کے مسائل پر منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ عہدیداروں کو سخت ہدایات دی کہ شہری اور دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پینے کے پانی کا کوئی مسئلہ ہے تو تحصیلدار، تعلقہ پنچایت کے ایگزیکٹیو آفیسرس اور دیہی پینے کے پانی کی سپلائی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئرس کو فوری طور پر مسائل کو حل کرنا چاہیے۔ متاثرہ دیہات میں پرائیویٹ بورویل کرایہ پر لیے جائیں۔ اگر پرائیویٹ طور پر دستیاب نہ ہوں تو ٹینکر مالک سے کوٹیشن حاصل کرنے کے بعد فوری طور پر ٹینکرز کے ذریعہ پانی فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

اوراد، کمل نگر تعلقہ میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں: ایم ایل اے اوراد پربھو چوہان

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی ضلع کے کچھ تعلقوں میں پانی کے ٹینکر کرایہ پر لے کر پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے، ٹینکر مالکان کو ہر 15 دن بعد کرایہ ادا کرنے کے لیے کارروائی کی جائے۔ انہوں نے متعلقہ تحصیلداروں کو ہدایت دی کہ وہ ان پرائیویٹ بورویل مالکان کو کرایہ ادا کرنے کے لیے کارروائی کریں جنہوں نے اسی طریقہ سے کرایہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بسواکلیان، بھالکی اور کمل نگر تعلقہ میں کئی مقامات پر موٹر اور پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے، لیکن واجبات کی ادائیگی کے لیے ضروری کارروائی کی جائے۔
ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر گریش نے کہا کہ پینے کے پانی کے مسائل کو روکنے کے لیے پہلے ہی احتیاطی اقدامات کیے جا چکے ہیں، اور کچھ گاؤں میں بورویل کھودنے اور پائپ لائنیں لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ان کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سرکاری اسکولوں، آنگن واڑی مراکز اور رہائشی اسکولوں میں پینے کے پانی کا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر سدرمیشور، تمام تعلقوں کے تحصیلدار، تعلقہ پنچایت کے ایگزیکٹیو آفیسر اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.