ETV Bharat / state

بغیر محرم کے سفر حج پر جانے والی خواتین کی دہلی میں خصوصی تربیت - Training Session For Womens

Delhi State Hajj Committee سفر حج 2024 پر جانے والے عازمین کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے علاقے وار دی جانے والی حج تربیت کے سلسلے میں، دہلی سے محرم کے بغیر حج کے مقدس سفر پر جانے والی 34 خواتین کو تربیت فراہم کرنے کے لیے آج دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں ایک خصوصی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

بغیر محرم کے سفر حج پر جانے والی خواتین کی دہلی میں خصوصی تربیت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 1:18 PM IST

بغیر محرم کے سفر حج پر جانے والی خواتین کی دہلی میں خصوصی تربیت

نئی دہلی:اس خصوصی پروگرام کا اہتمام دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں کی خصوصی پہل پر کیا گیا۔ اس موقع پر کوثر جہاں نے بغیر محرم کے حج پر جانے والی خواتین سے خصوصی ملاقات کی اور اپنے خطاب میں انہیں مقدس سفر حج کی مبارکباد دی اور بتایا کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی انہیں ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور کسی کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنے دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی یقین دلایا ہے کہ تمام بغیر محرم خواتین کو ایک ہی فلائٹ میں مکمل سیکیورٹی کے ساتھ مدینہ شریف پہنچایا جائے گا اور وہ خود بھی ہر قسم کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود ہوں گی۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بغیر محرم کے سفر حج پر جانے والی خواتین سے بات کی جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بہت زیادہ خوشی ہے کہ وہ مقدس سفر حج پر جانے کے لیے منتخب کی گئی ہیں لیکن افسوس اس بات کا بھی ہے کہ ان کے ساتھ اس سفر پر جانے والے محرم موجود نہیں ہیں۔

پنجابی باغ کی رہنے والی ہما نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ساس رواں برس مقدس سفر حج پر بغیر محرم کے روانہ ہونے والی ہیں وہ گذشتہ 5 برسوں سے حج پر جانے کی کوشش کر رہی تھی اس دوران انہیںمنتخب بھی کی گیا لیکن لاک ڈاؤن کے سبب انہیں اجازت نہیں ملی اس کے بعد ان کے شوہر کا انتقال ہوگیا ایسے میں اب وہ اکیلے ہی مقدس سفر پر روانہ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:حج 2024: بغیر محرم کے حج پر جانے والی خواتین کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد - Hajj 2024

واضح رہے کہ اس سال دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے محرم کے بغیر سفر حج پر جانے والی خواتین کی کل تعداد 69 ہے جبکہ پورے ہندوستان سے بغیر محرم کے حج پر جانے والی خواتین کی کل تعداد تقریبا 4300 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.