ETV Bharat / state

جوڑے کی پٹائی کرنے والا ترنمول کانگریس کا کارکن گرفتار - Chopra Beating Incident - CHOPRA BEATING INCIDENT

شمالی دیناج پور ضلع کے چوپڑا بلاک میں ناجائز تعلقات کے الزام میں ایک جوڑے کی پٹائی کرنے والے ترنمول کانگریس کے کارکن کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس سے قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ملزم اسے بے رحمی سے مارتا نظر آیا تھا۔

جوڑے کی پٹائی کرنے والا ترنمول کانگریس کا کارکن گرفتار
جوڑے کی پٹائی کرنے والا ترنمول کانگریس کا کارکن گرفتار (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 1, 2024, 10:37 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے ضلع شمالی دیناج پور کے چوپڑا بلاک میں ناجائز تعلقات کے الزام میں ایک جوڑے کی پٹائی کرنے والے ترنمول کانگریس کے کارکن تیجمل عرف جے سی بی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو چوپڑا سے گرفتار کر کے تھانہ اسلام پورہ لایا گیا۔

اس سے پہلے ایک ویڈیو وائرل منظر عام پر آئی تھی۔ اس میں مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور ضلع کے چوپڑا بلاک میں کھلی سڑکوں پر ایک کنگارو کورٹ میں جے سی بی نے ایک جوڑے کو بے رحمی سے پیٹتے ہوئے دیکھا۔

مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ متاثرہ خاتون کو غیر ازدواجی تعلقات کے الزام میں جے سی بی کے ذریعہ بلایا گیا تھا۔ متاثرہ خاتون نے جس نوجوان کے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا ہے، اس کی بھی اسی کینگرو کورٹ میں جے سی بی کے ہاتھوں بے رحمی سے پٹائی کی گئی۔

ترنمول کانگریس کے ضلع صدر کنہیا لال اگروال نے اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ سی پی آئی (ایم) کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم نے الزام لگایا ہے کہ حکمراں پارٹی کے کارکنوں کے ذریعہ لوگوں کو ہراساں کرنا مغربی بنگال میں ایک رجحان بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال میں 24 گھنٹوں کے دوران ہجومی تشدد کا دوسرا واقعہ

بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر اور ریاستی ترجمان سمک بھٹاچاریہ نے کہا کہ چوپڑا کی پٹائی کا واقعہ مغربی بنگال کے لوگوں کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ مغربی بنگال بی جے پی نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے اور وزیر اعلی کو سخت نشانہ بنایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.