ETV Bharat / state

لکھنؤ میں ککریل نالے سے تیس میٹر کے فاصلے تک بنے سبھی گھر گرائے جائیں گے، مزید لوگوں کے بے گھر ہونے کا خطرہ - LUCKNOW DEMOLITION

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 9, 2024, 9:46 AM IST

Updated : Jul 9, 2024, 9:57 AM IST

لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ ککریل نالے کے دونوں جانب 30 میٹر کے دائرے میں آنے والے مکانات کو گرا دیا جائے گا۔

Illegal constructions in lucknow
لکھنؤ میں پھر سے انہدامی کاروائی (Etv Bharat)

لکھنؤ: پنت نگر، عادل نگر اور ابرار نگر میں ککریل نالے سے 30 میٹر کے فاصلے تک بنی عمارتوں کو منہدم کیا جائے گا۔ اس دائرے میں ہزاروں گھر آرہے ہیں جن کے مکینوں کو بے گھر ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ اس کے حوالے سے انتظامیہ کی کارروائی پانچ اگست کے بعد شروع ہوگی۔ لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، محکمہ تعمیرات عامہ، محکمہ آبپاشی، پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے ساتھ ٹیم نے پیر کو مشترکہ سروے شروع کر دیا ہے۔ اس معاملے پر مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ککریل نالے کے دونوں جانب 30 میٹر تک جو بھی عمارتیں ہیں، انہیں گرا دیا جائے گا۔ اس سے پہلے لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اکبر نگر میں تقریباً 1800 عمارتوں کو منہدم کر چکی ہے۔ لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے یہاں ملبہ ہٹانے کا ٹھیکہ تقریباً 60 لاکھ روپے میں دیا ہے۔ یہ ملبہ اگلے 15 دنوں میں ہٹا دیا جائے گا۔

لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر اندرامنی ترپاٹھی نے کہا کہ بخشی کا تالاب کے گاؤں استی کے دونوں طرف 30 میٹر کے دائرے میں موجود مکانات کو گرا دیا جائے گا جہاں سے ککریل ندی نکلتی ہے۔ اس کے حوالے سے اب محکموں کا مشترکہ سروے شروع کر دیا گیا ہے۔ ککریل نالے کو بحال کرنے کے لیے یہاں غیر قانونی تعمیرات کو گرانا ہوگا۔ اس سلسلے میں ہائی کورٹ نے بھی حکم دیا ہے۔

سروے کے اہم نکات

  • رحیم نگر، اندر پرستھ نگر، خرم نگر میں کاروائی کی جائے گی۔
  • اکبر نگر کے بعد اب سروے ٹیم ابرار نگر پہنچ گئی۔
  • ایل ڈی اے حکام پولیس اور پی اے سی کی بھاری نفری کے ساتھ بھی پہنچی۔
  • میونسپل کارپوریشن، پی ڈبلیو ڈی، محکمہ آبپاشی کے افسران سروے کر رہے ہیں۔
  • غیر قانونی مکانات کی نشاندہی پر کام شروع کر دیا گیا۔
  • سروے کے دوران غیر قانونی مکانات کی مارکنگ کی گئی۔
  • ککریل نالے کے دونوں کناروں کے مکانات گرائے جائیں گے۔
  • 30 میٹر کے دائرے میں واقع مکانات کو مسمار کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سرکاری اراضی پر بنائے جارہے وائی ایس آر سی پی دفتر پر بلڈوزر

اکبر نگر انہدامی کارروائی: راج ناتھ ، دانش انصاری، دنیش شرما کسی سے بھی مدد نہیں ملی، مدرسے و مسجد کے بانی کا بیان

Last Updated : Jul 9, 2024, 9:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.