گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں سابق وزیر مرحوم قمر الاسلام کے 76 واں جنم دن کے موقع پر مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا گیا۔ کانگریس کے رہنماوں اور کارکنان کی جانب سے مرحوم سیاسی رہنماقمرالاسلام کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے مرحوم قمر الاسلام کی یاد میں 20 معذور افراد کے درمیان اسکوٹی تقسیم کی گئی۔ سیاسی سماجی ملی لیڈران کی جانب سے مفت ہلتھ کیمپ، خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خواتین کے درمیان کپڑے اور پھل وغیر تقسیم کئے گئے۔
رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے کہاکہ قمرالاسلام نہ صرف ایک کامیاب سیاسی رہنما تھے بلکہ ایک اچھے انسان بھی تھے۔ انہوں نے سماج کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے انہیں ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ ہمیں ان کے جیسے سیاسی رہنما اور سماجی کارکن کی ضرورت ہے جو ملک و ملت کے لئے کام کرے۔
یہ بھی پڑھیں:گجرات: پادرا میں ہوئے بدامنی و پتھراؤ کے معاملے میں میمورنڈم
انہوں نے مزید کہاکہ سابق وزیر تمام مذاہب کے لوگوں کے لئے کام کرتے تھے۔ اسی وجہ سے وہ تمام مذاہب کے لوگوں میں مقبول ہیں۔ ان کے گزر جانے کے بعد ان کے کارناموں کا ذکر کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس کے دیگر رہنماوں اور سماجی کارکنان نے سابق وزیر مرحوم قمر الاسلام کے سیاسی کیرئیر پر روشنی ڈالی۔