ETV Bharat / state

دہلی کے جنتر منتر پر کانگریس کا احتجاج

Congress Protest at Jantar Mantar مظفرنگر کانگریس کمیٹی کی جانب سے مختلف مسائل کو لے کر جنترمنتر پر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ 50 سے 60 گاڑیوں کے قافلے کےساتھ کانگریس کے کارکنان اور حامی آج جنتر منتر پہنچیں گے۔

دہلی کے جنتر منتر پر کانگریس کا احتجاج آج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 11:31 AM IST

Updated : Feb 5, 2024, 4:49 PM IST

دہلی کے جنتر منتر پر کانگریس کا احتجاج

مظفر نگر: فشرمین کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر دیویندر کشیپ گذشتہ 89 دنوں سے انتہائی پسماندہ لوگوں کے ریزرویشن اور مختلف مطالبات کو لے کر اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے کلکٹریٹ میں کانگریس کے کارکنان کے ساتھ ستیہ گرہ دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت پسماندہ لوگوں کا استحصال کر رہی ہے۔ پسماندہ لوگوں کی حمایت کرنے والوں کی آواز بلند دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پسماندہ لوگوں کی آواز کو بلند کرنے کے لیے ہم کل دہلی کے جنتر منتر پر زبردست احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری تیاری کر لی ہے۔ ہم گذشتہ 89 دنوں سے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے باہر ستیہ گرہ احتجاج پر بیٹھے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ انتہائی پسماندہ طبقات کے ریزرویشن کا بٹوارہ ہو۔ ذات پات کی مردم شماری کرائی جائے۔ آبادی اور ریزرویشن کے حساب سے حصہ داری طے کرکے لوک سبھا اسمبلی سیٹوں میں پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقات کو ریزرویشن دیا جائے۔ ایس سی ایس ٹی ایکٹ کی طرح پسماندہ طبقات کا ایکٹ بھی ہو۔

یہ بھی پڑھیں:گیا: عوامی رابطہ یاترا کے ذریعے پسماندہ مسلمانوں کی سیاسی حصے داری کی مانگ

ان کا کہنا ہے کہ دلتوں کا تعلیمی بجٹ کی طرح ہی پسماندہ طبقات کا تعلیمی بجٹ جیسا ہو لیکن حکومت کی طرف سے کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا گیا اور نہ ہی انتظامیہ کی طرف سے کوئی توجہ دی گئی۔ اس لیے آج وہ دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کریں گے۔

Last Updated : Feb 5, 2024, 4:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.