بنگلورو:کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدرامیہ نے ریاستی بجٹ کو مثبت قرار دیا۔بجٹ کے پیش کئے جانے کے بعد کانگریس اور بی جے پی کے لیڑران نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔اس سال بجٹ کا ₹3.71 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ اس سلسلے میں سی ایم سدرامیہ نے کہا کہ میں بجٹ پیش کرتے ہوئے خوش ہوں جب ہندوستان 75 واں یوم آزادی منا رہا ہے۔ پانچوں گارنٹی اسکیمیں شروع ہو چکی ہیں اور مستفید ہونے والوں تک پہنچ چکی ہیں۔ اگلے پانچ سالوں میں مزید سپر اسپیشلٹی اسپتال بنائے جائیں گے. اس سال کا بجٹ ₹3,71,383 کروڑ ہے۔
اس بجٹ میں اقلیتوں کی تعلیم کے لئے مندرجہ ذیل رقم الاٹ کی گئی:
50 مرارجی دیسائی رہائشی اسکول شروع کیے جائیں گے جن میں ہر ایک میں 50 طلباء کی گنجائش ہوگی۔
100 پوسٹ میٹرک بوائز/گرلز ہاسٹل شروع کیے جائیں گے جن میں ہر ایک میں 100 طلباء کی گنجائش ہوگی۔
100 نئے مولانا آزاد اسکول کھولے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ریاستی بجٹ پیش کیا
سی ایم سدارامیا نے آج اپنی 15ویں بجٹ تقریر کا آغاز اپنی حکومت کی گارنٹیوں پر تنقید کرنے والی مرکزی حکومے پر تنقید کرتے ہوئے کیا اور خاتون شرانہ آیداکی لکمما کے ایک کلام کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے گارنٹی سکیموں پر بھروسہ ہے۔ ہم نے وہ کیا ہے جو مرکز کرنے میں ناکام رہا ہے۔
دوسری طرف بی جے پی کے ارکان اسمبلی بجٹ کی مخالفت کرتے ہوئے اسمبلی سے واک آوٹ کرگئے۔بی جے پی کے رہنماوں نے اسمبلی کے باہر سدارامیا حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔